جہلم: اولڈجی ٹی روڈپر ٹف ٹائل ورک تکمیل کے قریب،جلدازجلد مکمل کیاجائے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: اولڈجی ٹی روڈپر ٹف ٹائل ورک تکمیل کے قریب، جلدازجلد مکمل کیاجائے۔

یہ بات ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اولڈجی ٹی روڈ پرگرین بیلٹ اور ٹف ٹائل ورک کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈی سی جہلم نے زیر تعمیر انتظار گاہ اور گرین بیلٹ میں گھاس لگانے کے کام جوجلدمکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جہلم شہر میں بہترین واکنگ ٹریک اور سیر گاہوں کی شدید کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مختصر رقبہ پر یہ پراجیکٹ شہر کے اندرایک بہترین سیرگاہ کی حیثیت اختیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اہم اضافہ ہو گا اس لئے اس پر کام کوتیز کیا جائے اور اسی ماہ شہریوں کوبہترین گرین بیلٹ اورواکنگ ٹریک کاتحفہ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button