جہلم: ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کارروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ سامان برآمد کر لیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد کو گرفتار کرلیا، ملزم سےچوری شدہ چار عدد موبل آئل کے کارٹن برآمد کر لیے گئے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔


