جہلم: سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو ترقی یافتہ، مستحکم اور خوشحال ملک بنانے کے لیے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔
جہلم شہر کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے اپنے بیان میں کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے، جو قائداعظمؒ اور ہمارے بزرگوں کی انتھک جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوئی۔
سید خلیل حسین کاظمی کا کہنا تھا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے اور اس کی سلامتی، تعمیر و ترقی ملک میں بسنے والے ہر شہری کی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سبز ہلالی پرچم ہمیشہ سربلند رہے گا اور ہمیں وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اس کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عہد کرنا چاہیے تاکہ پاکستان پھولے پھلے اور خوشحال ہو۔


