Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سوہاوہ: میڈیا کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن اور عوامی مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بنائیں گے، اسسٹنٹ کمشنر سمینہ بشیر
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سوہاوہ: میڈیا کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن اور عوامی مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بنائیں گے، اسسٹنٹ کمشنر سمینہ بشیر

محمد نبیل حسن
محمد نبیل حسن
5 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ سمینہ بشیر سے ان کے دفتر میں تفصیلی اور تعارفی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تحصیل سوہاوہ کے عوام کو درپیش مختلف مسائل، بنیادی سہولیات کی فراہمی، انتظامی امور اور صحافتی معاملات سمیت علاقے کے اہم مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے چیئرمین احسن وحید، صدر شیخ انیس، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امتیاز چوہدری، لیگل ایڈوائزر چوہدری زبیر ایڈووکیٹ، یاسر فہمید، ملک وحید، انیل اصغر سمیت پریس کلب کے دیگر نمائندگان اور صحافیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پریس کلب کے لیگل ایڈوائزر چوہدری زبیر ایڈووکیٹ اور چیئرمین احسن وحید نے اسسٹنٹ کمشنر سمینہ بشیر کو سوہاوہ شہر اور گردونواح میں درپیش مختلف انتظامی مسائل، عوامی مشکلات اور جاری و التوا کا شکار ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وفد نے عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل اور شہریوں کو ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامیہ کی توجہ بھی مبذول کرائی۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ سمینہ بشیر نے تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے تنظیمی ڈھانچے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ پریس کلب کی ٹیم میں پوری تحصیل کی نمائندگی موجود ہے۔ انہوں نے خاص طور پر ڈومیلی سے صدر شیخ انیس، ڈھوک امب سے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امتیاز چوہدری سمیت تحصیل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے فعال صحافیوں کی موجودگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے صحافیوں کا یہ وسیع نیٹ ورک عوامی مسائل اور ان کی آواز کو متعلقہ حکام اور ایوانوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ میڈیا اور انتظامیہ کے درمیان مؤثر رابطہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سمینہ بشیر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ میڈیا کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن برقرار رکھے گی اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اختیارات کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے سوہاوہ کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں استعمال کریں گی۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ علاقے کی بہتری، عوامی فلاح و بہبود اور انتظامیہ و میڈیا کے درمیان مثبت اور مؤثر تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
43%
4 km/h
منگل
30 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
36 °C

تازہ ترین

پنجاب میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ
5 اکتوبر, 2026
جہلم: اساتذہ قوم کے معمار اور روشن مستقبل کے ضامن ہیں، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن
5 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، اشتہاری مجرمان سمیت منشیات فروش گرفتار
5 اکتوبر, 2026
پنجاب یوتھ گیمز کی رجسٹریشن میں ضلع جہلم کی نمایاں کارکردگی، 27 ہزار رجسٹریشن کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کر لی
5 اکتوبر, 2026
جہلم اور دینہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 2100 لیٹر ناقص و ملاوٹی دودھ تلف
5 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

معروف قانون دان سعود شاہ اینٹی کرپشن کمیٹی سرائے عالمگیر کے چیئرمین مقرر

20 مئی, 2024

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

4 ستمبر, 2025

سوہاوہ میں 20 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

12 دسمبر, 2025

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے گجرات میں وزارت خارجہ کے دفتر کا قیام

5 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں