Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم کے محلہ چشتیاں میں گندگی کے ڈھیر اور بند نالیاں، "صاف ستھرا پنجاب” کا دعویٰ سوالیہ نشان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم کے محلہ چشتیاں میں گندگی کے ڈھیر اور بند نالیاں، "صاف ستھرا پنجاب” کا دعویٰ سوالیہ نشان

عامر کیانی
عامر کیانی
27 مارچ, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم کے علاقے محلہ چشتیاں میں گندگی کے ڈھیر، بند نالیاں اور کھڑا سیوریج کا پانی شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن گیا ہے، جس سے پنجاب حکومت کے "صاف ستھرا پنجاب” کے دعوے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

محلے کی گلیوں میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے انبار لگے ہوئے ہیں جبکہ نالیاں اور نالے بند ہونے کے باعث سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع ہو چکا ہے۔ اس صورتحال نے نہ صرف ماحول کو آلودہ کر دیا ہے بلکہ شہریوں کی آمدورفت بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ بزرگ، خواتین اور بچے روزمرہ کے معمولات کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

اہلِ علاقہ کے مطابق متعدد بار متعلقہ اداروں کو شکایات درج کروائی گئیں مگر تاحال کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کا کہنا ہے کہ آگے سے نالہ بند ہونے کی وجہ سے پانی کی نکاسی ممکن نہیں، جبکہ واسا حکام کی خاموشی نے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اداروں کے درمیان ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، بلکہ مزید پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔ عوام کو اس بات سے غرض نہیں کہ مسئلہ کس ادارے کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، انہیں صرف صاف ستھرا ماحول اور بنیادی سہولیات درکار ہیں۔

گندگی اور کھڑے پانی کے باعث ڈینگی، ملیریا اور دیگر متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے، جو کسی بڑے صحت کے بحران کا سبب بن سکتا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت فوری نوٹس لے اور واسا و ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت نالوں کی صفائی، سیوریج نظام کی بحالی اور کچرے کی بروقت تلفی یقینی بنانے کے احکامات جاری کرے تاکہ اس سنگین مسئلے کا مستقل حل نکالا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
54%
2 km/h
اتوار
33 °C
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

2 کروڑ 62 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ، محکمہ ایجوکیشن کی حیران کن رپورٹ

21 جنوری, 2024

پنجاب حکومت کا “سٹوڈنٹ کارڈ” لانچ کرنے کا فیصلہ

6 مئی, 2025

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا دورہ، عید پر طبی سہولیات کا جائزہ، مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی

21 مارچ, 2026

پنڈدادنخان: وادی توبر کھیوڑہ کے قریب چوآسیدن شاہ روڈ پر شہ زور گاڑی الٹ گئی، 5 افراد زخمی

1 جنوری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں