سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ کی سیاسی شخصیات واجد کیانی اور راجہ ہارون کیانی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بڑاگواہ اور یونین کونسل نگیال کی بہتری کے لیے مل کر اور میرٹ پر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ راجہ ہارون کیانی نے چوہدری فرخ الطاف اور ڈاکٹر فضل الحق فضلی سے ملاقات کے بعد اپنے منشور کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا سب کے ساتھ مل کر علاقے کی تعمیر وترقی اور فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے ۔ تھانہ کلچر اور پٹواری کلچر کو ختم کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں بڑاگواہ کی سماجی شخصیت شکیل کھٹانہ بھی ساتھ موجود تھے۔
اس موقع پر راجہ ہارون کیانی نے چوہدری فرخ الطاف اور ڈاکٹر فضل الحق فضلی کی طرف سے الیکشن میں مکمل حمایت اور محنت کرنے اور بڑاگواہ کے تمام پولنگ سٹیشن اور یونین کونسل نگیال سے بھاری لیڈ دلوانے پر واجد کیانی اور ٹیم ندیم خادم کا شکریہ ادا کیا۔


