Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی؛ دینہ میں بھی یوم استحصال منایا گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی؛ دینہ میں بھی یوم استحصال منایا گیا

رضوان سیٹھی
رضوان سیٹھی
5 اگست, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ: یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر دینہ میں اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریسکیو 1122، پولیس اہلکاروں، سول سوسائٹی کے افراد اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ٹریفک کو عارضی طور پر روک کر کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد نے کہا کہ 5 اگست یومِ استحصال کشمیر تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے یکطرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے ایک ناقابلِ معافی جرم کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے، بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور بہادر کشمیری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

تقریب میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ محمد فیصل، ایم او آئی سہیل اشرف، معروف سیاسی شخصیات راجہ افراسیاب، راجہ مبارک کیانی، ریحان علی عنصر، تجاوزات انسپکٹر عدیل بٹ، ہیڈ کلرک میاں سہیل سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

راجہ افراسیاب اور راجہ مبارک کیانی نے بھی اپنے خطاب میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بہادر عوام نے ظلم اور جبر کے سامنے جھکنے سے انکار کر کے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ آزادی کی تحریک کو طاقت کے زور پر دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بازی بھی کی اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
36°C
Jhelum
clear sky
36° _ 36°
29%
1 km/h
اتوار
34 °C
پیر
36 °C
منگل
38 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C

تازہ ترین

جہلم میں ریلوے کی اربوں روپے مالیت کی اراضی پر مبینہ قبضوں کا انکشاف، سینکڑوں کنال تاحال واگزار نہ ہوسکی
3 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار
3 اکتوبر, 2026
جہلم: 8 اکتوبر 2005ء کا زلزلہ ہماری تاریخ کا ناقابل فراموش سانحہ ہے، سید خلیل حسین کاظمی
3 اکتوبر, 2026
ریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی رپورٹ جاری، ستمبر میں 3173 افراد کو ریسکیو کیا
3 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، ڈی پی او شفیق احمد چوہدری
3 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، آر پی او بابر سرفراز الپا

10 جون, 2026

دینہ میں جعلی کرنسی کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے حاجی گینگ کے 2 کارندے گرفتار، غیر ملکی جعلی کرنسی برآمد

29 جنوری, 2026

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 2 ملزمان ناجائز اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

21 جولائی, 2025

جہلم میں منشیات فروش 10 کلوگرام سے زائد چرس سمیت گرفتار

3 اپریل, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں