عام انتخابات 2024: چوہدری ندیم خادم کی چوہدری فرخ الطاف سے ملاقات

جہلم: الیکشن کی گہما گہمی اور سرد موسم میں جہلم کا سیاسی پارہ ہائی ہے، امیدوار ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، ناراض دھڑوں کو منانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

حلقہ این اے 61 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری فرخ الطاف اور حلقہ پی پی 24 کے امیدوار چوہدری ندیم خادم کی سیاسی بیٹھک نے مقامی سیاست میں رنگ بھر دیا۔

اس موقع پر چوہدری ندیم خادم کا کہنا تھا کہ چوہدری فرخ الطاف میرے بڑے بھائی ہیں، میں ان کی الیکشن مہم خود کروں گا اورمیرے لیے وہ ووٹ مانگیں گے، ہمارے آپس میں کوئی تحفظات نہیں ہے۔ ہماری دونوں کی بڑی اچھی میٹنگ ہوئی ہے، ایک دوسرے سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری فرخ الطاف اور چوہدری ندیم خادم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سہیل اور حاجی منہاس بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال اظہر کیانی نے بھی چوہدری فرخ الطاف سے ملاقات کی اور دونوں ن لیگی امیدواروں نے مشترکہ انتخابی مہم کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button