پنڈدادنخان: سینکڑوں مزدورں کے حقوق غضب کرکے ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے کلن کو روشن کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے مزدورں کے بقایاجات جبری برطرف ہزاروں افراد کو فاقہ کشی پر مجبور کرنے والے سرمایہ داروں نے فیکٹری کلن کو روشن کر دیا۔
سالٹ رینج فیڈریشن نے مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مزدورں کے حقوق کے بھرپور جہدوجد جاری رہے گی۔ ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے بااثر مالکان سینکڑوں مزدور جبری برطرف کر چکے ہیں جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات بیس بیس سال گزار جانے کے باوجود ادا نہیں کیے جا سکے۔
سالٹ رینج فیڈریشن نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ مزدورں کے حقوق اور جبری برطرفیوں کے خلاف احتجاج اور جہدوجد جاری رہے گی، اس سلسلہ میں رواں ہفتے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔


