Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: الحاج نمبردار کیپٹن غلام جیلانی (مرحوم) کی پہلی برسی پرقرآن خوانی و دعائے مغفرت
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

الحاج نمبردار کیپٹن غلام جیلانی (مرحوم) کی پہلی برسی پرقرآن خوانی و دعائے مغفرت

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ایم ڈی ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک کے والد محترم الحاج نمبردار کیپٹن غلام جیلانی (مرحوم) کی پہلی برسی پر ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و دعامغفرت کا اہتمام کیاگیا۔

علامہ وحید اعظم مدنی نے اپنی نقابت سے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔ محفل کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت حافظ امجد گولڑوی نے حاصل کی، حضور ﷺ کی حمد گوئی کا گلدستہ قاری سعد عطاری اور قاری ارسلان عطاری نے پیش کیا، مفتی دانش عطاری المدنی نے خصوصی خطاب کیا۔

سرفراز ملک نے اپنے خطاب میں اپنے والد محترم کی زندگی پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ میرے والد میرے لئے قائداعظم کا درجہ رکھتے تھے، ہمیشہ انہوں نے دوسروں کی مدد کرنے کا درس دیا۔ وہ نائب صدر، ایکس سروس مین ویلفیئر سوسائٹی اور چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی رہ کر فلاحی کام کرتے رہے۔

سرفراز ملک نے کہا کہ والد محترم نے 1965 اور 1971کی جنگوں میں بھی حصہ لیا۔ وہ بنگلہ دیش اور بھارت میں 3 سال جنگی قیدی رہے، قید میں انہوں نے قرآن پاک کو ترجمعہ کیساتھ پڑھا اور سیکھا۔ انہیں سعودی عرب کی فوج میں بطور ٹرینر 3 سال خدمات انجام دینے کا بھی موقع ملا۔ پاک فوج میں 34 سال بہترین خد مت پر انہیں تمغہ خدمت سے نوازا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد محترم اپنے علاقہ میں پہلے ماسڑڈگری ہولڈر تھے۔ وہ فارسی، عربی، پشتو، اردو، پنجابی اور انگریزی زبانیں بول سکتا ہے جس نے بھی ان سے مالی مدد مانگی یا ادھار مانگا انہوں نے دے دیا، ان کی بہترین رہنمائی کا ہی نتیجہ ہے کہ میں پاکستان کا IELTS کا ایک لیڈنگ انسٹی ٹیوٹ SLS کالج چلا رہاہوں۔

آخر میں انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ جو اپنی مصروفیات چھوڑ کر ایصال ثواب کی محفل میں شریک ہوئے۔ چیف ایڈیٹر روزنامہ جذبہ جہلم ڈاکٹر محمد خلیل نے اپنے خوبصورت انداز میں روز قیامت پر نظم پیش کر کے مرحوم کے ساتھ محبت کا اظہار کیا۔

آخرمیں حافظ عبدالباسط نے خوبصورت انداز میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی جس میں معززین علاقہ،بینکرز، سیاستدان، آرمی آفسران اور زندگی کے تما م شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیرتعداد سمیت سابق ایم این اے نوابزادہ اقبال مہدی کے صاحبزادے ڈائریکٹر آئیسکو نوابزادہ راجہ طالب مہدی، چیئرمین یونین کونسل نکہ خورد راجہ عمر شاہ زمان، سابق امیدوار ایم این اے ملک شوکت آف النگ، فرینڈز آٹوز کے سی ای او راشد میر،فرسٹ وائس گورنر ڈسٹرکٹ 305این ٹو شکیل سیٹھی، لائن چوہدری بدر، لائن ملک آصف، لائن توقیر اسلم، سینئر صحافی سہیل عزیز، سید منیر شاہ، سید نوید شاہ، نمبردار ملک ارشد، ملک غلام شفاء، صوبیدار ملک غلام ذکریا، ملک غلام مرتضیٰ، ملک فاروق ارو دیگر نے شرکت کی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
broken clouds
31° _ 31°
63%
اتوار
39 °C
پیر
35 °C
منگل
36 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
35 °C

تازہ ترین

سوہاوہ میں افسوسناک حادثہ، سڑک عبور کرتے ہوئے پانچ سالہ بچہ مسافر بس کی ٹکر سے جاں بحق
1 اگست, 2026
جہلم میں 35 فٹ گہرے کنویں میں گر کر مٹی اور سیمنٹ کی سلیبوں تلے دبنے والے شخص کو زندہ نکال لیا گیا
1 اگست, 2026
جہلم میں بند مکان کے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنس کر چور جاں بحق
1 اگست, 2026
اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں
31 جولائی, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 408 افراد اور 191 گھروں کی چیکنگ، ایک ملزم گرفتار
31 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

عام انتخابات؛ ضلع جہلم سے درجنوں امیدوارمسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے خواہشمند

9 نومبر, 2023

ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس آفیسرز میں تقسیم انعامات کی تقریب

18 جنوری, 2024

محکمہ تعلیم پنجاب نے” اسکول ٹیچرز انٹرن” کی بھرتیوں کیلئے پالیسی جاری کر دی

18 جنوری, 2025

للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک کے فنڈز کی بحالی کامیاب عوامی احتجاج کا ثبوت ہے، فواد چوہدری

24 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں