Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ڈپٹی کمشنر جہلم نے پنڈ دادنخان کے اسکولوں میں نہم جماعت کے ناقص نتائج پر سکول ہیڈز طلب کر لئے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ڈپٹی کمشنر جہلم نے پنڈ دادنخان کے اسکولوں میں نہم جماعت کے ناقص نتائج پر سکول ہیڈز طلب کر لئے

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
22 اگست, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: تحصیل پنڈ دادنخان میں نہم جماعت کے حالیہ نتائج میں طلبہ و طالبات کی اکثریت کے فیل ہونے پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام سکول ہیڈز کو ڈی سی آفس طلب کرلیا۔ اس موقع پر خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سی ای او ایجوکیشن نازیہ شہزادی اور متعلقہ سکولوں کے ہیڈز نے شرکت کی۔

اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن نے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر ڈی سی جہلم نے ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف سکولوں کے ہیڈز سے وضاحت طلب کی۔

ڈی سی میثم عباس نے کہا کہ یہ صورتحال باعث شرم ہے کہ تحصیل پنڈ دادن خان کے اسکولوں میں طلبہ کی بڑی تعداد بری طرح ناکام ہوئی، جبکہ بعض سکولوں کا رزلٹ صفر فیصد رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس ناکامی کی تمام تر ذمہ داری سکول ہیڈز اور اساتذہ پر عائد ہوتی ہے۔

مختلف سکول ہیڈز نے نتائج کی خرابی کی وجوہات اور سہولیات کی کمی کا ذکر کیا، تاہم ڈی سی نے مؤقف مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وسائل کے ساتھ کئی اسکولوں نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے، لہٰذا کوئی بہانہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت دی کہ ناقص نتائج دینے والے سکول ہیڈز کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں، انہیں تحصیل بدر کیا جائے اور ان کی اے سی آرز میں ریڈ انٹری کی جائے۔

ڈی سی میثم عباس نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بھاری تنخواہیں لینے والے اساتذہ اور ہیڈز اگر نتائج بہتر نہیں بنا سکتے تو ایسے افراد کی محکمہ تعلیم میں کوئی جگہ نہیں۔

سی ای او ایجوکیشن نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر عمل درآمد شروع کرتے ہوئے متعلقہ سکول ہیڈز کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ نتائج کے مطابق پنڈ دادن خان کے متعدد سکولوں کا رزلٹ صفر فیصد جبکہ ضلع جہلم کے بیشتر سکولوں کا نتیجہ 20 فیصد سے بھی کم رہا، جس پر اعلیٰ حکام نے سخت ایکشن کی ہدایت جاری کی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
51%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں سردی کے ساتھ مچھلی کی طلب میں اضافہ، قیمتیں دگنی، غریب عوام کی قوتِ خرید مزید متاثر

5 جنوری, 2026

کرسمس کے موقع پر ہر قسم کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے ، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

12 دسمبر, 2024

ڈی پی او جہلم طارق عزیز کا تبادلہ، شفیق احمد چوہدری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم تعینات

24 فروری, 2026

جرمنی جانے کیلیے طلباء کو کیا طریقہ کار اپنانا ہوگا؟ جانیے

6 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں