جہلم: ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع جہلم سید ذوالفقار علی گیلانی کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولنگ پولیس ضلع جہلم نے ماہ مئی 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
پٹرولنگ پولیس ضلع جہلم نے ماہ مئی 2024 کے دوران شراب برآمدگی کی 2 عدد ایف آئی آر میں شراب ریکور، 4 عدد ایف آئی آر ناجائز اسلحہ برآمدگی جس میں 4 پسٹل 30 بور اور 14 عدد روند برآمد کیا۔ اس کے علاوہ 16 عدد ایف آئی آر غیر معیاری غیر قانونی طور پر مسافر گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر ہائی نصب کرنے والوں کے خلاف درج کروائی۔
تین عدد ایف آئی آر تیز رفتاری کرنے والے کے خلاف، ایک ایف ائی ار بو گس نمبر لگانے والے کے خلاف جبکہ دوران ڈیوٹی کار سرکار میں مداخلت پر ایک عدد ایف آئی آر زیر دفعہ 353/186/506ت پ،97 ایم وی او جب کہ مختلف مقدمات میں مطلوب 8 اشتہاری مجرمان جن میں A کیٹگری کے( 2) اور B کیٹگری کے (6) اور 07 کس عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔
اس کے علاوہ روڈ پر سفر کرنے والے افراد کو مختلف نوعیت کی 73 افراد کو مدد فرام کی گئی۔ ای پولیس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے 33740 افراد کو چیک کیا گیا جبکہ روڈ پر گزرنے والی3415 گاڑیوں کو بھی بذریعہ ای پولیس ایپ چیک کیا گیا۔
ٹریفک وائلیشن کرنے پر مختلف روڈ یوزر کو 981600روپے کے جرمانے کیے گئے اور ٹوٹل2646 چالان مرتب کیے گئے جن میں 13 چالان کم عمر ڈرائیور 892چالان بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں اور 658 چالان گڈ ٹرانسپورٹ کو اور لوڈ کرنے والوں پر کیے گئے۔
اس کے علاوہ کم عمر موٹرسائیکل سواران 2 اور بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواران کے 165 موٹر سائیکل زیر دفعہ 115 ایم وی او بند چوکیات کیے گمشدہ باز یافتہ گمشدہ 4 بچے والدین کے حوالے کیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی پی ایچ پی جہلم سید ذوالفقار علی گیلانی نے بتایا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول جہلم روڈ پر 24/7 ان روڈ ان پٹرولنگ ہے کسی بھی ایمرجنسی واردات جرم کی اطلاع مشکوک افرادکی نقل و حرکت اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری اور سرکوبی کے لیے پٹرولنگ پولیس کے ہیلپ لائن 1124 پر بروقت اطلاع دیں۔شہریوں کو کو محفوظ سفر فراہم کرنا پنجاب ہائی وے پٹرول جہلم کا اولین فرض ہے۔


