Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: اسلامی قوانین ہی عدل کا واحد ذریعہ ہیں، قرآن و سنت سے روگردانی ہماری محکومی کا سبب ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

اسلامی قوانین ہی عدل کا واحد ذریعہ ہیں، قرآن و سنت سے روگردانی ہماری محکومی کا سبب ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
27 جون, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جس خطے پر شریعت اسلامی کا نفاذ ہواوہاں پر پھر کسی اور قانون یاضابطے کی کوئی حیثیت نہیں رہی۔ آج اگر ہم شرعی قوانین کو نافذ کریں تو اس کے مقابل وہ قوانین جو غیر اسلامی ہیں وہ قابل عمل بھی نہیں اوران کے اندر کسی نہ کسی پہلو میں کسی ایک فریق کے ساتھ زیادتی اور ظلم ہوگا۔انصاف صرف اس بات میں ہے جو اللہ اور اللہ کے نبی ﷺ نے ارشاد فرمائی ہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں مسلمان تعداد میں سب سے زیادہ ہونے کے باوجود مغلوب ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے قرآن و سنت سے رجوع کرنا چھوڑ دیا اس لیے ہم مار کھا رہے ہیں۔ہم نام کے مسلمان ہیں لیکن ہمارا کردار عمل سے خالی ہے۔ہم ہر کام میں اپنی پسند اور اپنی مرضی نافذ کرنا چاہتے ہیں ہم بحیثیت مسلمان اپنا کردار ادا نہیں کر رہے اس لیے ہم دنیا میں محکومی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی شئے کا عین اپنے مقام پر ہونا عدل کہلاتا ہے۔اُمت مسلمہ کو واپس ان اصولوں کو اپنانا ہوگا جو ہماری بنیاد ہیں ۔ آج اگر ہم تجزیہ کریں بطور اسلامی ریاست تو لکھا جاتا ہے کہ ہمارا قانون قرآن و سنت ہے اور سود یہاں قانوناً نافذ ہو تو پھر اس کو کیا کہیں گے؟کیا ہم اسلام پر عمل پیرا ہیں؟ ہم جو لباس پہنتے ہیں وہ سود کے دھاگوں سے بنا ہے جس جائے نماز پر نماز ادا کرتے ہیں وہ سودی معیشت کے پیسوں سے بناہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ جب تک ہم ان چیزوں کوسمجھیں گے نہیں،دور نہیں کریں گے قوت ایمانی کیسے آئے گی؟ہمارے پاس اختیار نہیں ہے،ہمارے پاس ملک کا اقتدار نہیں ہے کہ ہم مخلوق پر حکم نافذ کر سکیں لیکن ہمارے پاس اپنے وجود کی حکمرانی تو ہے جہاں جس کے پاس جتنا اختیار ہے اتنا تو قرآن وسنت کو نافذ کریں۔وہ کبھی محکوم نہیں ہوگا دنیا سے جاتے ہوئے بھی وہ شہادت دے رہا ہوگا کہ میرا جتنا اختیار تھا میں نے اتنا اسلام کو نافذ کر دیا۔جو حق پر چلے گا اسے دنیا و آخرت کی کامیابی نصیب ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدیاں گواہ ہیں کہ اسلامی قوانین تمام زمانوں اور تمام انسانوں کے لیے قابل عمل ہیں ان پر عمل کر کے غیر مسلم بھی استفادہ حاصل کر رہا ہے۔یہ بہترین فیصلے ہیں اگر ان پر عمل کیا جائے تو سب کو انصاف میسر آئے۔اللہ کریم نے ہر ایک کو اختیار دیا کہ وہ کون سا راستہ منتخب کرتا ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔

آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
19°C
Jhelum
clear sky
19° _ 19°
44%
1 m/s
اتوار
30 °C
پیر
29 °C
منگل
31 °C
بدھ
31 °C
جمعرات
29 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: ڈومیلی موڑ کے قریب مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، 51 سالہ شخص جاں بحق
7 نومبر, 2026
ضلع جہلم سے 15 نومبر کو آل پاکستان اہلِ حدیث کانفرنس میں بڑا قافلہ شرکت کرے گا، حافظ عبدالحمید عامر
7 نومبر, 2026
مریم نواز حکومت کا للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک منصوبے سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا مسلم لیگ نون کا فارم 45 سے ہے، فواد چوہدری
7 نومبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی کارروائی، بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں شوہر گرفتار
7 نومبر, 2026
پنڈدادنخان کے محمدی چوک میں ہوٹل کے اسٹور روم آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے قابو پا لیا
7 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں جعلی کرنسی نوٹوں پر قائداعظم کی تصویر کی بے حرمتی، پابندی کا مطالبہ

18 اپریل, 2025

جہلم پولیس کا دریا، ندی نالوں اور نہروں میں نہانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد گرفتار

12 جولائی, 2026

ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی کیلئے 222 انسپکٹرز کی فہرست طلب، ریکارڈ 5 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت

26 جولائی, 2025

دینہ میں جعلی عدالتی دستاویزات بنانے والے افغانی باشندے سمیت تین ملزمان گرفتار

4 نومبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں