Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے سعودی عرب میں سیمینار، سعودی سرمایہ کاروں کی بھی شرکت
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے سعودی عرب میں سیمینار، سعودی سرمایہ کاروں کی بھی شرکت

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
14 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جدہ: پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ایسوسی ایشن برائے صنعتی نمائش کے زیر اہتمام سرمایہ کاری اور پاکستان میں تجارت کے بہترین مواقع پر ایک شاندار سمینار منعقد ہوا جس میں سعودی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد خورشید برلاس نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہا کہ ہم تین سال سے پاکستان کے مختلف شہروں میں صنعتی نمائشوں کا اہتمام کررہے ہیں تاکہ پاکستان زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ لاسکیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل خالد مجید نے کہا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آگے آئیں اور اپنے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کام کرنے کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات کی حمایت کریں، اس تقریب کا انعقاد ایک عملی قدم ہے اور اس سے ایک خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے حکومتوں کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔

سعودی عرب کے مشہور سرمایہ کار صالح بترجی نے کہا کہ میں پاکستان گیا ہوں ،وہاں کے لوگ ہنرمند او محنتی ہیں جو پاکستانی سعودی عرب میں کام کررہے ہیں انکی محنت کے سعودی ادارے گواہ ہیں ، انہوں سرمایہ کاروں پر زوردیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں جس سے انہیں فائدہ اور دوست ملک پاکستان کی معیشت کو بہتری ملے گی ۔

سیمینار سے راجہ ناصر علی خان، وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی گلگت بلتستان اور پروفیسر کوثر تقدیس گیلانی وزیر برائے سمال انڈسٹریز کارپوریشن، ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر نے اپنے اپنے علاقوں میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے امکانات کو پیش کیا۔فوجی فاونڈیشن کے ڈایریکٹر میجر جنرل (ر) محمد اصغر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔

اس تقریب کا اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری (PAEI) نے مہمان نوازی، سیاحت، ہاؤسنگ انڈسٹریز اور پاکستان کے کارپوریٹس کے تعاون سے کیا ہے۔ توقع ہے کہ ایکسپو ہزاروں زائرین اور ممکنہ سرمایہ کاروں کو راغب کرے گی۔

افتتاحی سیشن اور نمائش کے افتتاحی سیشن میں بڑی تعداد میں سعودی تاجروں، سعودی کمپنیوں کے نمائندوں اور پاکستانی تاجر برادری نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
clear sky
23° _ 23°
38%
3 m/s
ہفتہ
23 °C
اتوار
30 °C
پیر
33 °C
منگل
34 °C
بدھ
34 °C

تازہ ترین

جہلم: گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں ووٹر آگاہی سیشن، طلبہ و طالبات کو انتخابی عمل اور ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا
24 اکتوبر, 2026
جہلم: سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے فوری داد رسی یقینی بنائی جائے گی، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
24 اکتوبر, 2026
جہلم میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کے بعد سنگین جرائم میں 66 فیصد کمی ریکارڈ
24 اکتوبر, 2026
جہلم: سرکاری اسکولوں کی خستہ حال عمارتیں طلبہ کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئیں
24 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں اسلحہ کے زور پر طالب علم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
24 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے پاسپورٹ کی تجدید کی فیس کتنی ہے؟

26 اپریل, 2025

شارجہ پاکستان بزنس گول میز کانفرنس کا انعقاد، اقتصادی ترقی کے مشترکہ وژن پر اظہار خیال

23 نومبر, 2024

پاکستان اسلامک سنٹر کے زیراہتمام محفل میلادالنبیﷺ کا انعقاد

1 اکتوبر, 2023

لیبر حکومت کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے پر مجبور کریں گے، فہیم کیانی

8 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں