پنڈدادنخان میں 2 چور اور ایک اشتہاری مجرم گرفتار

پنڈدادنخان پولیس کی اہم کارروائی، چیک ڈس آنرکے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اور چوری کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شعیب منیر ،محمد عرفان اور اشتہاری مجرم عمر فاروق کو گرفتار کر لیا، ملزم عرفان اور شعیب سے مسروقہ رقم 20ہزار روپے ،موبائل ٹیب اور سمارٹ واچ برآمد کر لی گئی۔

دوسری کارروائی میں پنڈدادنخان پولیس نے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا، مجرم عمر فاروق گزشتہ سال سے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب تھا، مجرم گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہوگیا تھا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button