جہلم: چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ ضلع جہلم سمیت ملک سے تمام بحرانوں کا خاتمہ کر کے نوجوانوں کو روزگار دینا ہماری اولین ذمہ داری ہے، عوام کے مسائل حل کر کے انہیں ریلیف دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
چوہدری فرخ الطاف نے مختلف یونین کونسلز اور دیہاتوں میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ملک کی معاشی حالت کو درست کر کے مہنگائی کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے پوری دنیا کی مخالفت کے باوجود ملک کو ایٹمی طاقت دی اور اسے مضبوط اور نا قابل تسخیر بنایا، اپنے حلقہ کے عوام کو درپیش مسائل کو حل کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔
اس موقع پر عوام نے میاں نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ساتھ چوہدری فرخ الطاف کے حق میں نعرے لگائے، عوام نے شیر پر مہر لگانے کا وعدہ کیا۔


