ضلع جہلم میں انتخابات 2024 کے حوالے سے گہما گہمی اور سیاسی ہلچل شروع

جہلم: انتخابات 2024 کے حوالے سے گہما گہمی اور سیاسی ہلچل شروع، امیدواروں نے لوگوں کی خوشی غمی سمیت دیگر تقریبات میں اپنی حاضری کو یقینی بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

جہلم کے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 60 اور 61، صوبائی حلقوں پی پی 24، 25 اور 26 سے سیاسی ، مذہبی اور آزاد امیدوا ر وں نے شادی بیاہ سمیت خوشی غمی کی تقریبات میں اپنی حاضری یقینی بنانی شروع کررکھی ہے جس کی وجہ سے شادی بیاہ کی تقریبات میں سیاسی گہما گہمی دکھائی دیتی ہے ۔

اسی طرح مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدوار وں نے غریب ، متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ میل ملاقاتیں بھی شروع کررکھی ہیں اور اسی طرح اپنی انتخابی مہم کو تیز کیا ہوا ہے، میٹنگزعوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری ہے اور عوام کی زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرتے اور سابق حکمرانوں پر مہنگائی کرنے کے تیر برساتے دکھائی دیتے ہیں۔

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں2018 والی سیاسی گہما گہمی نظرنہیں آرہی ،لیکن امیدواروں نے کارنر میٹنگز اور رابطہ مہم تیزی کے ساتھ شروع کررکھی ہے اور ایک بار پھر پرانے شکاری نئے جال لیکر سادہ لوح افراد کو اپنے جال میں پھنسانے کی کوششوں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button