Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سوہاوہ میں کار پل سے نیچے جا گری، دینہ کی مذہبی شخصیت جاں بحق، دو بیٹے شدید زخمی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سوہاوہ میں کار پل سے نیچے جا گری، دینہ کی مذہبی شخصیت جاں بحق، دو بیٹے شدید زخمی

عادل چوہدریعامر کیانیمحمد نبیل حسن
عادل چوہدری
عامر کیانی
محمد نبیل حسن
8 ستمبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ/ دینہ: سوہاوہ میں کار پل سے نیچے جا گری، حادثے میں دینہ کی مذہبی شخصیت جاں بحق جبکہ ان کے دو بیٹے شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں کچہری کے قریب ترکی ٹول پلازہ کے نزدیک ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر پلی سے نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں دینہ کے علاقے سید حسین سے تعلق رکھنے والے نیریاں شریف کے خلیفہ مظہر اقبال صدیقی جاں بحق جبکہ ان کے دو بیٹے فرید اقبال اور جاوید اقبال شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ جاں بحق شخص کی میت کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا گیا۔

عینی معلومات کے مطابق دینہ کی جانب سے آنے والی کار جب سوہاوہ میں ترکی ٹول پلازہ کے قریب جی ٹی روڈ پر پل پر پہنچی تو اچانک بے قابو ہو کر پل سے نیچے جا گری۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کو شدید نقصان پہنچا۔

حادثے کے نتیجے میں مظہر اقبال صدیقی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے، جبکہ فرید اقبال اور جاوید اقبال کو شدید چوٹیں آئیں۔ دونوں زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا، جہاں سے بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے میرپور آزاد کشمیر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
39%
1 km/h
بدھ
37 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
40 °C
ہفتہ
40 °C
اتوار
40 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: ڈومیلی میں انسانیت سوز واقعہ، بااثر افراد نے نعت خواں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، 3 ملزمان گرفتار
9 ستمبر, 2026
سوہاوہ: الرہبر الامہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام ڈومیلی میں فری میڈیکل کیمپ، سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ
9 ستمبر, 2026
جہلم کے پرائیویٹ اسپتال میں نوجوان امتیاز احمد کی ہلاکت، محکمہ صحت نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
9 ستمبر, 2026
پاک فوج میں بھرتی کے آن لائن رجسٹریشن سسٹم میں مبینہ تکنیکی خرابی، امیدوار مشکلات کا شکار، آئی ٹی حکام سے فوری اصلاح کا مطالبہ
9 ستمبر, 2026
جہلم: منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 10 سال قید اور جرمانے کی سزا
8 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ڈی پی او جہلم کے رویہ سے تنگ تھانہ سول لائن کے سابق محرر نے نوکری سے استعفیٰ دے دیا

3 مئی, 2024

جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے 14 مقدمات میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور

19 اپریل, 2024

پنڈدادنخان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، پانی گھروں میں داخل

29 اگست, 2024

جہلم میں چکوال پولیس کے شہید سب انسپکٹر کی برسی، پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی

20 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں