Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: گندم کے ریٹ سال 2021 والے، کیا آٹے کی قیمت میں بڑی کمی ہو سکتی ہے؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

گندم کے ریٹ سال 2021 والے، کیا آٹے کی قیمت میں بڑی کمی ہو سکتی ہے؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
9 اپریل, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

حکومت کی جانب سے گزشتہ سال کسانوں سے گندم نہ خریدنے اور نگراں دور میں بیرون ملک سے وافر مقدار میں گندم امپورٹ ہونے کے باعث رواں سال گندم کا ریٹ کم سے کم ہوتا چلا گیا۔ سال 2023 میں 5 ہزار 500 روپے فی من میں فروخت ہونے والی گندم اب 2400 روپے فی من میں فروخت ہو رہی ہے جو اس سے پہلے 2021 میں اس ریٹ پر فروخت ہوتی تھی۔

2 سالوں میں فلور ملز والے 20 کلو کے آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے سے کم ہو کر اب 1500 روپے ہوگئی، جبکہ چکی والے آٹے کی قیمت 170 روپے فی کلو سے کم ہوکر 140 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

گندم کی قیمت میں بڑی کمی کے باعث فلور ملز والے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں بھی بڑی کمی ہوئی ہے جبکہ چکی والے آٹے کی قیمت میں زیادہ کمی نہ ہو سکی۔ جس وقت گندم کا ریٹ 5500 روپے تھا اس وقت چکی کا آٹا 170 یا 180 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا تھا، تاہم اب گندم کی قیمت 2500 روپے فی من تک آ گئی ہے تاہم چکی کا آٹا صرف 30 روپے سستا ہوا ہے۔

وی آئی پی فلور ملز کے مالک احمد اعجاز نے بتایا کہ ہر سال اپریل میں سندھ کے علاقوں میں گندم کی کٹائی شروع ہو جاتی ہے اور مارکیٹ میں سیل کے لیے گندم دستیاب ہوتی ہے، اس سال چونکہ گندم ملک میں وافر مقدار میں موجود ہے اس لیے گندم کا ریٹ بھی کم ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر پنجاب کی گندم خیر خیریت سے اتر گئی اور بارشوں یا سیلاب سے گندم کی فصل کو نقصان نہ پہنچا تو گندم کے 2500 فی من کے ریٹ میں مزید 200 سے 300 روپے کی کمی ہو سکتی ہے، جس سے آٹے کی قیمت میں مزید 200 روپے فی تھیلا کمی ہو جائےگی۔

احمد اعجاز کے مطابق فلور ملز کا مارکیٹ میں ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ ہوتا ہے، جس بھی فلور مل کا آٹا اچھا اور سستا ہوتا ہے وہی مارکیٹ میں فروخت ہوتا ہے، فلور ملز انتہائی کم منافع پر بھی کام کر کے آٹا فروخت کرتی ہیں، اس وقت جس گندم کا ریٹ 2600 روپے ہے وہ فلور ملز نہیں خرید رہیں، فلور ملز اس وقت بھی صاف گندم 2900 روپے فی من میں خرید رہی ہیں۔

سیٹھی فلور ملز کے مالک احمد سیٹھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال گندم مارکیٹ میں بالکل بھی تیزی نہیں آئی، ایک تو پیداوار بہت اچھی تھی، دوسرا بیرون ملک سے منگوائی گئی گندم بھی بڑی مقدار میں موجود ہے، اب نئی گندم کی کٹائی بھی شروع ہو گئی ہے تو مارکیٹ میں گندم کے مزید سستے ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہاکہ فلور ملز مالکان کسانوں سے نہیں بلکہ بروکرز سے گندم خریداری کرتے ہیں، بروکرز کسانوں سے 2500 روپے فی من گندم خرید بھی لیں تو ہمیں 2800 روپے ہی میں ملتی ہے۔

احمد سیٹھی نے کہاکہ فلور ملز چونکہ ہر دوسرے روز خریداری کرتی ہیں اور زیادہ اسٹاک نہیں کرتیں، اس لیے ریٹ میں بھی روز بروز فرق پڑ جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیزن میں 20 کلو کا آٹے کا تھیلا جو 1700 روپے میں فروخت ہو رہا تھا وہ اب 1500 روپے کا ہوگیا ہے، اس سال کسی نے گندم اسٹور نہیں کی اس لیے ریٹ مزید بھی کم ہونے کی امید ہے، اور کسانوں کی گندم پڑے پڑے خراب بھی ہو جاتی ہے اس لیے گندم کے ریٹ کا مزید بھی کم ہونے کا چانس ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر گندم کا ریٹ 2200 روپے فی من تک آگیا تو 20 کلو والے آٹے کے تھیلے کا ریٹ 1300 تک بھی آ سکتا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
51%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

جہلم: تین کم سن بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا
20 ستمبر, 2026
سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

حلقہ پی پی 26؛ دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ناصر محمود نے شکست تسلیم کر لی

11 فروری, 2024

ڈومیلی کے مسائل کو اولین بنیادوں پر حل کریں گے، بلال اظہر کیانی

22 جنوری, 2024

پنڈدادنخان میں مسلح ڈکیتی، ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی اور طلائی زیورات چھین کر فرار

30 اکتوبر, 2023

جہلم: گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں شجرکاری مہم، طالبات میں پودوں کی تقسیم

1 اپریل, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں