Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: مکہ مکرمہ میں شدید بارشیں، عمرہ زائرین کیلئے گائیڈ لائنز جاری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

مکہ مکرمہ میں شدید بارشیں، عمرہ زائرین کیلئے گائیڈ لائنز جاری

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 ستمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

مکہ مکرمہ: سعودی عرب نے مکہ مکرمہ میں شدید بارشوں کے باعث عمرہ زائرین کے لیے گائید لائنز جاری کردیں۔

گلف نیوز کے مطابق سعودی حکام نے عمرہ یا زیارت کرنے کا ارادہ رکھنے والے مسلمانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بارش کے دوران حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کچھ اقدامات پر عمل کریں۔

اس سلسلے میں وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران نمازیوں کے لیے بارش کے دوران حفاظتی ہدایات جاری کی ہیں، جن میں ہجوم والی جگہوں سے گریز کرنے، دوسروں کے ساتھ گھومنے پھرنے، ایسکلیٹرز اور راہداریوں کا استعمال کرتے وقت محتاط رہنے اور وسیع و عریض جگہ پر سکیورٹی اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پیر کی رات نمازیوں کو زبردست بارش کے درمیان مسجدالحرام میں عشاء کی نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا، بارش موسلادھار ہونے کے باوجود نمازی اور عمرہ زائرین مسجد الحرام کے صحن میں عبادت میں مشغول رہے، اس دوران مکہ مکرمہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے نتیجے میں شہر کی متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں، جس پر مکہ مکرمہ سمیت مملکت کے دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں کے امکان کے پیش نظر سعودی ہلال احمر کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔

سعودی ہلال احمر کے حکام کا کہنا ہے کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، تمام ایمرجنسی مراکز اور خصوصی رسپانس ٹیمیں بارش کے اثرات سے نمٹنے کےلیے پوری طرح تیار ہیں، سعودی ہلال احمر نے مکہ ریجن میں موجود 98 مراکز میں ڈاکٹروں، ماہرین، ایمرجنسی میڈیسن، ایمبولینس ٹیکنیشنز کی ٹیمیں تعینات کی ہیں۔

مجموعی طور پر ایک ہزار 420 سروس پرووائیڈر ہیں جن میں ایمبولینس اور ڈیزاسٹررسپانس گاڑیوں سمیت تقریبا 149 گاڑیاں شامل ہیں جب کہ اضافی مدد فراہم کرنے کےلیے ایک ایئر ایمبولینس بھی دستیاب ہے، شہری اور مقیم غیرملکی متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں، خراب موسم کے دوران احتیاطی سے کام لیں، ٹریفک سیفٹی قوانین پر عمل کریں، ندی نالوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
36%
3 km/h
منگل
30 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مبینہ غیر مستند کلینکس کی موجودگی پر تشویش، انسداد اتائیت مہم پر سوالات
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ہائی کمشنر پاکستان، برطانوی وزرا، ایم پیز اور میئر لندن سے جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے عہدیداروں کی ملاقاتیں

28 جولائی, 2024

دینہ کا نوجوان چوہدری مبشر احمد برطانیہ کے شہر سلو سے بلامقابلہ ویکسم پیرش کونسل کے میئر منتخب

21 مئی, 2024

ناروے نے پاکستان کو نیشنل تھریٹ اسیسمنٹ کی لسٹ سے نکال دیا

7 اپریل, 2024

فری میڈیکل کیمپ میں خدمات انجام دینے والے طبی عملے میں تقسیم اسناد کی تقریب؛ انسانیت کی خدمت کا انعام اللہ تعالیٰ دے گا، قونصل جنرل

2 فروری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں