Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ہائی کمشنر پاکستان، برطانوی وزرا، ایم پیز اور میئر لندن سے جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے عہدیداروں کی ملاقاتیں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ہائی کمشنر پاکستان، برطانوی وزرا، ایم پیز اور میئر لندن سے جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے عہدیداروں کی ملاقاتیں

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
28 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن: جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے عہدیداروں نے برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل، برطانوی وزراء اور ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے رہنما ؤں نے نومنتخب ڈپٹی سپیکر جوڈتھ کمنز، وزراء جم میکمان، اینڈریو گوئن، الیکس ڈورس اور دیگر ممبران برطانوی پارلیمنٹ کو منتخب ہونے اور انہیں وزارتوں کا قلمدان سنبھالنے پر بھی مبارک باد دی۔

پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کے ساتھ خصوصی ملاقات میں تحریکی عہدیداروں راجہ نجابت حسین ستارۂ پاکستان، ذیشان عارف اور تیمور شفیق نے ہائی کمشنر کو مانچسٹر، لیور پول اور لندن کے پروگرامز میں شرکت کی دعوت دی اور انہیں برطانوی پارلیمنٹ کے عام انتخابات کے دوران کشمیر کی مہم کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے ہر شہر میں، ہر اس حلقے میں جہاں پاکستانی اور کشمیری عوام آباد ہیں ہم نے ان علاقوں میں کشمیری عوام کا کیس پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں عوام کو آگاہ اور برطانوی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو اپنا ہمنوا بنانے کے لئے کمیونٹی کو موبلائز کیا تاکہ جب امیدواران انتخابات جیت جائیں تو وہ سب برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لئے اپنی اپنی آوازیں بلند کر سکیں۔

جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین ستارۂ پاکستان اور انٹرنیشنل لابی آن کشمیر کی چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار نے مشترکہ طور پر پاکستانی ہائی کمشنر کو تحریری خط بھی پیش کیا جس میں تحریک کی ماضی قریب کی سرگرمیوں کا ذکر بھی کیا گیا اور مستقبل میں برطانیہ بھر میں ہونے والی سرگرمیوں اور دیگر ممالک کے دارالحکومتوں میں ہونے والی کشمیر سرگرمیوں کے حوالہ سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ہماری موثر مہم اور لابی کا نتیجہ یہ ہے کہ لیبر پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی اور برطانوی پارلیمنٹ میں 100سے زائد ہمارے ہمنوا اور دوست ممبران برطانوی پارلیمنٹ کیلئے منتخب ہو چکے ہیں اور اگلے دو مہینوں میں ہم ان ممبران کو ان کے حلقوں میں، برطانوی پارلیمنٹ کے اندر اور دیگر شہروں میں جا کر باقاعدگی سے ملتے رہیں گے اور اس بات پر قائل کریں گے کہ وہ نئی منتخب شدہ پارلیمنٹ میں کشمیر کے حوالہ سے اپنا موثر کردار اد اکریں۔

اس سلسلہ میں ڈیبی ابراہمز چیئر پرسن آل پارٹیز پارلیمنٹری کشمیر گروپ کی قیادت اور سرپرستی میں برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر ڈیبیٹ بھی منعقد کروائی جائے گی اور برطانیہ بھر میں کشمیر دستخطی پیٹیشن مہم بھی چلائی جائے گی اور ایک لاکھ دستخط حاصل کئے جائیں گے اور برطانوی پارلیمنٹ میں بیک بینچ بزنس کمیٹی کے زریعے برطانوی حکومت سے مطالبات بھی کئے جائیں گے اور اس بات کی بھرپور کوشش بھی کی جائے گی کہ تمام تنظیمیں۔

تمام کشمیر دوست ممبران پارلیمنٹ، لارڈ میئرز، میئرز اور کونسلرز جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے مشن میں معاونت کریں تاکہ ہم اپنی اس تحریک کو موثر طریقے سے برطانوی حکومت تک پہنچا سکیں اور برطانوی حکومت کے زریعے بھارت پر دباؤ ڈلو اسکیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔

راجہ نجابت حسین ، ذیشان عارف نے برمنگھم کے ممبر پارلیمنٹ طاہر علی، ناٹنگھم نارتھ سے منتخب ہونے والے ممبر برطانوی پارلیمنٹ الیک ڈورس، اولڈہم ویسٹ سے ممبر پارلیمنٹ جم میکمان اور مانچسٹر کے ممبر برطانوی پارلیمنٹ اینڈریو گوئن کو منتخب ہونے اور برطانوی حکومت میں وزارتوں کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں کشمیریوں کے لئے کی گئی خدمات کو سراہا۔

کونسلر نائلہ شریف اور انٹرنیشنل لابی آن کشمیر کی چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار نے لیبر پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ خصوصی ملاقات کی جس میں بیس اراکین پارلیمنٹ موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے ممبران پارلیمنٹ کو مسئلہ کشمیر ، فلسطین کے حوالہ سے اور اپنی تنظیمی سرگرمیوں پربریف کیا اور انہیں دعوت دی کہ وہ آزاد جموں و کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کا بھی دورہ کریں اور جس طرح وہ بھرپور طریقے سے فلسطین کے مسئلے کو اُجاگر کر رہے ہیں وہ اسی طرح مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے اپنا موثر کردار ادا کریں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کا کیس بھارت کے سامنے پیش کر کے کشمیری رہنماؤں کو رہائی، یاسین ملک کی پھانسی کی سزا ختم کروانے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے آواز بلند کریں۔

راجہ نجابت حسین ،سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار، گریٹر لندن کی چیئر پرسن نادیہ جعفری نے لند ن کے میئر صادق خان اور بحرین کے سفیر شیخ فواد بن محمد ال خلیفہ کے ساتھ بھی خصوصی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر راجہ نجابت حسین ستارۂ پاکستان، ذیشان عارف اور تیمور طارق نے پاکستانی ہائی کمیشن کے آفیشلز اور ممبران برطانوی پارلیمنٹ اور ان کے سٹاف کا شکریہ ادا کیا جو مختلف حوالوں اور مختلف موقعوں پرہماری بھرپور معاونت کرتے ہیں۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پانچ اگست کو مانچسٹر میں تاریخ ساز کشمیری کانفرنس منعقد کی جائے گی جس کے مہمان خصوصی اینڈریو گوئن برطانوی وزیر برائے پبلک ہیلتھ، ڈاکٹر افضل خان CBE اور دیگر ممبران پارلیمنٹ ہوں گے جب کہ برطانیہ بھر سے کشمیری تنظیموں کے عہدیداران، تحریکی کارکنان، لارڈ میئر، میئرز کونسلر اور کمیونٹی رہنما شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل اگلے دومہینوں میں برطانیہ کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والی تقریبات اور قومی دنوں کے حوالوں سے منعقد ہونے والی تقریبات میں برطانیہ کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور وزراء کو شرکت کی دعوت دے گی۔ پانچ اگست 2024و مانچسٹر اور بعد ازاں شیفیلڈ، ناٹنگھم، برمنگھم، سٹوک آن ٹرینٹ اور دیگر شہروں میں بھی کشمیر سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
51%
2 km/h
جمعہ
33 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
30 °C

تازہ ترین

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا منفرد اقدام، "چالان نہیں، ہیلمٹ” مہم
9 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو شفاف اور معیاری سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
9 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد شدید زخمی
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع، مالکان کو نوٹسز جاری
9 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

نواز شریف کی قیادت میں سیاسی استحکام آئے گا اور ملک ترقی کرے گا، رہنما مسلم لیگ ن

30 مئی, 2024

امارات میں مقیم پاکستانی محمد انعام نے 40 لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا

30 دسمبر, 2023

یواے ای حکومت نے 31 اکتوبر 2024 تک ایمنسٹی سکیم کا اعلان کردیا ،شہری بھرپور فائدہ اٹھائیں، پاکستانی سفارتخانہ

3 ستمبر, 2024

حق اور سچ کی جیت ہوئی، سائفر کیس کے فیصلے پر یاسرامتیاز اعوان کا مؤقف آگیا

5 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں