Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ریاض ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا حملہ انسانی اخلاقیات سے کھلی دشمنی ہے، حافظ عبدالحمید عامر
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ریاض ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا حملہ انسانی اخلاقیات سے کھلی دشمنی ہے، حافظ عبدالحمید عامر

محمد زاہد خورشید
محمد زاہد خورشید
15 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان اور مہتمم جامعہ علوم اثریہ جہلم حافظ عبدالحمید عامر نے ریاض ایئرپورٹ پر یمنی حوثی باغیوں کے مبینہ میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی اخلاقیات اور بین الاقوامی جنگی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے تقدس اور مملکت سعودی عرب کے دفاع کے لیے پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ آہنی دیوار بن کر کھڑی ہے۔

اپنے بیان میں حافظ عبدالحمید عامر نے کہا کہ وہ ریاض ایئرپورٹ پر یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے کیے جانے والے بزدلانہ اور سفاکانہ میزائل حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا المناک نقصان ہوا اور درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حملے نہ صرف انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتے ہیں بلکہ بین الاقوامی جنگی قوانین اور انسانی اخلاقیات کے اصولوں کو بھی پامال کرتے ہیں۔

حافظ عبدالحمید عامر نے کہا کہ جنگ کے بھی اپنے اصول اور ضابطے ہوتے ہیں اور غیر مسلح شہری آبادیوں، مسافر خانوں اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ان کے بقول ایسے اقدامات انسانی اقدار کے منافی ہیں اور عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرات پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے حرمین شریفین کے تقدس کو پامال کرنے اور مملکت سعودی عرب کے مختلف مقامات پر مسلسل حملوں کی کارروائیوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ ان کے مطابق ان واقعات کے باعث عالم اسلام میں گہری تشویش اور اضطراب پایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حوثی باغیوں کی ایسی کارروائیاں امت مسلمہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتی ہیں اور مسلمانوں میں شدید غم و غصے کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مقدس مقامات کے تقدس اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔

حافظ عبدالحمید عامر نے حکومت پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف سے پُرزور مطالبہ کیا کہ تاریخی مکہ معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے سعودی عرب کا بھرپور ساتھ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کا تحفظ پوری امت مسلمہ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حرمین شریفین کے تحفظ اور سعودی عرب کے دفاع کے لیے پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون کے عزم پر قائم ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
scattered clouds
23° _ 23°
68%
6 km/h
جمعرات
23 °C
جمعہ
31 °C
ہفتہ
32 °C
اتوار
34 °C
پیر
35 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پی ٹی آئی کا احتجاج؛ انتظامیہ نے راستے بند کرنے کیلئے کنٹینرز دریائے جہلم پل پر کھڑے کر لئے

13 اکتوبر, 2024

دورانِ حج انتقال اور زخمی ہونیوالوں کو کتنا معاوضہ ملے گا؟

6 نومبر, 2024

جہلم میں سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کنٹرول کرنے کیلئے کوئی پیش رفت نہ ہو سکی

19 مارچ, 2024

عوام کیلئے خوشخبری: ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

30 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں