Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ریسکیو 1122 جہلم کی ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری، 2511 افراد کو ریسکیو کیا گیا، 87 افراد جاں بحق
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ریسکیو 1122 جہلم کی ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری، 2511 افراد کو ریسکیو کیا گیا، 87 افراد جاں بحق

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
3 نومبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ریسکیو 1122 جہلم نے ماہ اکتوبر 2025 کے دوران مجموعی طور پر 2511 افراد کو ریسکیو کیا، جبکہ مختلف ایمرجنسیز میں 87 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ رپورٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینئر سعید احمد کی زیر صدارت اجلاس میں جاری کی گئی، جس کے مطابق ریسکیو 1122 جہلم نے ماہ اکتوبر کے دوران مختلف ایمرجنسیز میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے 2511 افراد کو ریسکیو کیا جبکہ 1383 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ماہ اکتوبر میں ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن پر 11747 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 2548 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان ایمرجنسیز میں 423 روڈ ٹریفک حادثات، 1732 میڈیکل ایمرجنسیز، 18 آگ لگنے کے واقعات، 32 کرائم کیسز، ایک عمارت گرنے، 2 ڈوبنے کے واقعات اور 340 متفرق ایمرجنسیز شامل تھیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق ماہ اکتوبر میں 87 افراد مختلف ایمرجنسیز میں جاں بحق ہوئے، جن میں زیادہ تر میڈیکل ایمرجنسیز کے کیسز شامل تھے۔ ریسکیو 1122 جہلم نے اپنی بہترین کارکردگی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اوسط رسپانس ٹائم 7.9 منٹ میں متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا۔

کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت ریسکیو 1122 نے اکتوبر کے دوران مختلف اداروں میں فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی ٹریننگز کا انعقاد کیا جبکہ یونین کونسل سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کی تشکیل اور سکاوٹس کے لیے CADRE ٹریننگ بھی جاری ہے۔

مزید برآں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت جہلم سے 98 مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد اور سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تاکہ انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لیے تیار ہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت اور مؤثر خدمات فراہم کر رہی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
few clouds
32° _ 32°
61%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دنیا بھر میں ماہ مبارک رمضان کا استقبال

11 مارچ, 2024

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 9 ملزمان شراب اور اسلحہ سمیت گرفتار

2 دسمبر, 2023

پنجاب حکومت کا ہوٹلوں اور باربی کیو ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

16 اکتوبر, 2025

نوجوان دست و بازو بنیں اور علاقے کی محرومیاں ختم کرنے میں ہمارا ساتھ دیں، ملک وارث اعوان

8 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں