Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
15 جولائی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا ہے، جس کے مطابق برطانیہ جانے والے زیادہ تر طلبہ اور پیشہ ور افراد کو 15 جولائی سے پاسپورٹ پر ظاہری اسٹیکر ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔

برطانوی حکومت نے زیادہ تر طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ویزا کی فزیکل امیگریشن دستاویزات کی جگہ ڈیجیٹل امیگریشن اسٹیٹس یعنی ای ویزا متعارف کرایا ہے۔

ای ویزا کسی فرد کی برطانیہ میں امیگریشن کی اجازت اور اس سے منسلک شرائط کا آن لائن ریکارڈ ہوتا ہے، جسے یو کے ویزا اینڈ امیگریشن (UKVI) کے اکاؤنٹ میں لاگ اِن کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔

The UK is launching eVisas in Pakistan for most students and workers applying for more than 6 months! It will make it simpler and safer, and you can hold on to your passport.

To find out more on eVisas and see whether you’re eligible, go to https://t.co/AHI9nWSoxw pic.twitter.com/tlZNSs2NpD

— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) July 15, 2025

ای ویزا بارڈر اینڈ امیگریشن سسٹم کا ایک جدید نظام ہے، جو ویزا کے عمل کو مزید آسان، محفوظ، ڈیجیٹل اور مربوط بنائے گا۔ یہ نظام پہلے ہی کامیابی سے آزمودہ ہے اور لاکھوں افراد مخصوص امیگریشن راستوں پر اسے استعمال کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ یو کے ویزا سسٹم میں یہ اصلاحات طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے اپنی شناخت اور ویزا اسٹیٹس ثابت کرنا بہت آسان بنا دیں گی۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ درخواست دہندگان کو اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھنے کی سہولت ملے گی، جس سے ان کا وقت بچے گا۔

فزیکل دستاویز سے ای ویزا پر منتقل ہونے سے کسی فرد کے امیگریشن اسٹیٹس یا برطانیہ میں داخلے یا قیام کی شرائط پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

علاوہ ازیں ای ویزا جن کیٹیگریز میں ویزا کے لیے درخواست دہندگان کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے، ان میں طلبہ، بشمول 11 ماہ کی مختصر مدت کی تعلیم، گلوبل بزنس موبیلٹی روٹس (جیسے سینئر یا اسپیشلسٹ ورکر، گریجویٹ ٹرینی، یو کے ایکسپینشن ورکر، سروس سپلائر، سیکنڈمنٹ ورکر)، گلوبل ٹیلنٹ، انٹرنیشنل اسپورٹس پرسن، اسکلڈ ورکر (بشمول ہیلتھ اینڈ کیئر ورکرز) اور عارضی کام کے راستے (جیسے چیریٹی ورکر، کریئیٹو ورکر، گورنمنٹ آتھورائزڈ ایکسچینج، انٹرنیشنل ایگریمنٹ، اور مذہبی ورک روٹس) کے علاوہ یوتھ موبیلٹی اسکیم شامل ہیں۔

ای ویزا رکھنے والے افراد اپنا سفری دستاویز (جیسے پاسپورٹ) اپنے یو کے وی آئی (UKVI) اکاؤنٹ سے منسلک کر کے بین الاقوامی سفر آسان بنا سکتے ہیں۔ UKVI اکاؤنٹ بنانے والے افراد ’’ویو اینڈ پروو‘‘سروس کے ذریعے انگلینڈ میں تیسرے فریق، جیسے آجر یا مکان مالک کو اپنا امیگریشن اسٹیٹس محفوظ طریقے سے دکھا سکیں گے۔

جو افراد بطور ڈپینڈنٹ درخواست دے رہے ہیں یا ایسے بنیادی درخواست دہندگان جو تعلیم یا پیشہ ورانہ کام کے علاوہ دیگر ویزا کیٹیگریز (جیسے جنرل وزیٹر ویزا) کے لیے اپلائی کریں گے، انہیں بدستور فزیکل اسٹیکر ویزا کی ضرورت ہوگی۔ اسی طرح جن کے پاس پہلے سے کارآمد فزیکل ویزا اسٹیکر موجود ہے، انہیں مزید کسی اقدام کی ضرورت نہیں۔

بہت جلد یہ سہولت تمام ویزا کیٹیگریز پر نافذ کر دی جائے گی، جس سے برطانوی ویزا حاصل کرنے کا عمل مزید محفوظ، آسان اور مؤثر ہو جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

یو اے ای کے ورک اور ویزٹ ویزے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

25 اکتوبر, 2024

حج درخواست گزاروں کے لیے بڑی خوشخبری

10 دسمبر, 2024

ملائیشیا جانے والوں کے لیے اہم خبر

7 اکتوبر, 2024

ایمریٹس ایئرلائن کا 5 ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان

16 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں