Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: گوگل نے اپنے نئے سمارٹ فونز ’گوگل پکسل 8‘ اور ’پکسل 8 پرو‘ کو لانچ کر دیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

گوگل نے اپنے نئے سمارٹ فونز ’گوگل پکسل 8‘ اور ’پکسل 8 پرو‘ کو لانچ کر دیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
6 اکتوبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

گوگل نے اپنے نئے سمارٹ فونز ’گوگل پکسل 8‘ اور ’پکسل 8 پرو‘ کو لانچ کر دیا ہے۔

گوگل نے بدھ کو ان نئے سمارٹ فونز کو ’میڈ بائے گوگل‘ ایونٹ میں لانچ کیا جس کے بعد یہ فون رواں ماہ دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کر دیے جائیں گے۔

ویب سائٹ ’سی نیٹ‘ کے مطابق گوگل نے گوگل پکسل 8 اور پکسل 8 پرو میں اینڈرائڈ 14 جیسے نئے فیچر کو شامل کیا ہے جبکہ گوگل کی جانب سے اس میں پکسل 7 لائن کے ہارڈ ویئر کو برقرار رکھتے ہوئے آرٹفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پر مشتمل سوفٹ ویئر انسٹال کیا گیا ہے۔

اسی طرح اگر ہارڈ ویئر کی بات کی جائے تو اِن فونز میں نیا ٹینسر جی 3 اے آئی ایکسلیٹر لگایا گیا ہے جبکہ ان کی سکرین برائٹنس کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نیا ٹیمپریچر سینسر اور نئے کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔

اگر گوگل پکسل 8 کی بات کی جائے تو اس فون کا سائز 6 اعشاریہ 2 انچ ہے جس میں سکرین ڈسپلے ٹائپ صرف او اولیڈ کا ہے جبکہ اس کا ریفریشنگ ریٹ 120 ہرٹس ہے۔

اسی طرح اس کی سکرین ریزولُوشن 2400×1000 پکسل ہے جبکہ پکسل 8 پرو کی طرح اس کا ڈسپلے آلویز آن کے آپشن کے ساتھ آئے گا۔

اسی طرح اگر کیمروں کی بات کی جائے گوگل پکسل 8 میں دو کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو کہ 50 اور 12 میگا پکسل کے ہیں جبکہ اس کا فرنٹ کیمرہ 10 اعشاریہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ پکسل 8 کے دوںوں کیمرے فور کے ویڈیو فراہم کرتے ہیں۔

اگر اس فون کی بیٹری کی بات کی جائے تو پکسل 8 میں 4575 ایم اے ایچ کی بیٹری نصب ہے جسے چارج کرنے کے لیے 27 واٹ کا وائرڈ جبکہ 18 واٹ کا وائرلیس چارجر دیا جائے گا۔
اس فون میں نونا کور سی پی یو دیا گیا ہے جبکہ اس کی چِپ سیٹ گوگل ٹینسر جی 3 کی ہے جبکہ یہ فون اینڈرائڈ 14 کو مکمل سپورٹ کرتا ہے۔

گوگل کے یہ دونوں سمارٹ فونز فور کے ویڈیو کی سہولت دیتے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)

یہ فون 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج اور 8 جی بی ریم اور 256 سٹوریج تک ملے گا۔

دوسری جانب اگر گوگل پکسل 8 پرو کی بات کی جائے تو اس فون کا سائز 6 اعشاریہ 7 انچ ہے جس میں سکرین ڈسپلے ٹائپ ایل ٹی پی او اولیڈ کا ہے جبکہ اس کا ریفریشنگ ریٹ 120 ہرٹس ہے۔

اسی طرح اس کی سکرین ریزولُوشن 2992×1344 پکسل ہے جبکہ پکسل 8 پرو کی طرح اس کا ڈسپلے آلویز آن کے آپشن کے ساتھ آئے گا۔

اسی طرح اگر کیمروں کی بات کی جائے گوگل پکسل 8 پرو میں تین کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو کہ 50، 50 اور 48 میگا پکسل کے ہیں جبکہ اس کا فرنٹ کیمرہ 10 اعشاریہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ پکسل 8 پرو کے بھی دوںوں کیمرے فور کے ویڈیو فراہم کرتے ہیں۔

اگر اس فون کی بیٹری کی بات کی جائے تو پکسل 8 پرو میں 5050 ایم اے ایچ کی بیٹری نصب ہے جسے چارج کرنے کے لیے 30 واٹ کا وائرڈ جبکہ 23 واٹ کا وائرلیس چارجر دیا جائے گا۔

گوگل پکسل 8 پرو اور گوگل پکسل 8 دونوں مکمل طور پر اینڈرائڈ 14 کو سپورٹ کرتے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)

اس فون میں نونا کور سی پی یو دیا گیا ہے جبکہ اس کی چِپ سیٹ گوگل ٹینسر جی 3 کی ہے جبکہ یہ فون اینڈرائڈ 14 کو مکمل سپورٹ کرتا ہے۔

یہ فون 18 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج سے لے کر 12 جی بی ریم اور ایک ٹیرا بائٹ (ٹی بی) سٹوریج تک ملے گا۔

دوسری جانب گوگل نے اینڈرائڈ 14 کو ریلیز کر دیا ہے۔ یہ اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کا جدید ترین ورژن ہے۔

یہ بدھ کے روز سے گوگل کے پکسل فونز سمیت سام سنگ، نتھنگ اور ون پلس کے فونز پر قابل استعمال ہوگا۔

اینڈرائڈ 14 کی اپڈیٹ میں ڈیپر پاس کی سپورٹ، پرائویسی پروٹیکشن، یوزر انٹرفیس، کسٹمائزیشن اور ہیلتھ اپڈیٹس جیسے نمایاں فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
19°C
Jhelum
clear sky
19° _ 19°
50%
1 m/s
ہفتہ
30 °C
اتوار
31 °C
پیر
33 °C
منگل
34 °C
بدھ
31 °C

تازہ ترین

جہلم میں غفلت و لاپرواہی سے ہائی ایس چلا کر موٹر سائیکل سوار فیملی کو زخمی کرنے والا ڈرائیور گرفتار
22 اکتوبر, 2026
جہلم میں ایل پی جی کی قیمتوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے، گھریلو سلنڈر 6200 روپے سے تجاوز کرگیا
22 اکتوبر, 2026
جہلم ایلیٹ فورس کے شہید جوانوں کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا، آئی جی پنجاب کا اظہار افسوس
22 اکتوبر, 2026
جہلم چیمبر آف کامرس کے سابق صدر حاجی زاہد حسین بٹ کا حلف برداری سمیت تمام تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان
22 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی کارروائی، امانت میں خیانت کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار
22 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ریڈمی نوٹ 14 ایس، 200 میگا پکسل کیمرے والے فون میں اور کیا ہو گا؟

7 مارچ, 2025

سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون آتے ہی چھا گیا!

21 اپریل, 2025

ویوو کا مڈ رینج فون متعارف

27 جنوری, 2024

آئی فون کے پرانے ماڈل لینا بھی محال ہوگیا، کتنا پی ٹی اے ٹیکس دینا ہوگا؟

19 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں