سوہاوہ میں ایوری وین اور ٹرک میں تصادم، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

سوہاوہ میں ایوری وین اور ٹرک کے درمیان تصادم سے ایوری وین میں سوار خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں چکوال روڈ ڈھوک امب کے مقام پر ایوری وین اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں جہلم کے نواحی علاقے سنگھوئی کی رہائشی فیملی کے 45 سالہ عاشق حسین، 40 سالہ عرفان اور 60 سالہ کنیز زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button