جہلم: مرکزی سنی علماء کونسل جہلم کے عہدیداران کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ مفتی ڈاکٹر محمد ثناء اللہ تنویر صدر اور حافظ محمد سعید احمد سلطانی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔
جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے تحت مرکزی سنی علماء کونسل جہلم کے دیگر عہدیداران میں صاحبزادہ برکات احمد نقشبندی کو سرپرست اعلیٰ، علامہ محمد انعام اللہ جلالی کو نائب صدر، سید خلیل حسین کاظمی کو قانونی و انتظامی معاون، علامہ سید عبدالوحید شاہ کاظمی کو سیکرٹری انفارمیشن، قاری محمد سعید احمد کو سیکرٹری فنانس، قاری مظہر حسین نقشبندی کو معاون فنانس سیکرٹری، جبکہ قاری ذوالقرنین جاوید اور حافظ محمد عبداللہ کو پروگرام کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر شہر بھر کی دینی، سماجی، رفاحی، صحافتی و فلاحی تنظیموں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مرکزی سنی علماء کونسل کے قانونی و انتظامی معاون سید خلیل حسین کاظمی نے تمام اہلِ جہلم کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نومنتخب قیادت دینی و سماجی خدمات کو مزید مؤثر اور جامع انداز میں آگے بڑھائے گی۔


