جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، منشیات فروش ملزم اور پتنگ بازی کرنے والا ملزم گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم خرم شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو400 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
سول لائینز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کرنے والے ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا، ملزم سےپتنگیں اور ڈور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔