دینہ: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پکار 15 پر جھوٹی ڈکیتی کی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ریسکیو 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دی جس پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی، تاہم دریافت پر ایسا کوئی واقعہ نہ پایا گیا۔ واقعے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی نمبرز پر جھوٹی یا بوگس کال کسی حقیقی متاثرہ شخص کو مدد سے محروم کر سکتی ہے، اس لیے اس سنگین فعل کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔


