جہلم: ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سید خرم علی کا دورہ جہلم، میثاق سنٹر جہلم اور پولیس خدمت مرکز جہلم کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا، تھانہ سٹی، تھانہ سول لائینز اور ٹریفک دفتر جہلم کا وزٹ کیا۔
میثاق سنٹر جہلم اور پولیس خدمت مرکز جہلم کی افتتاحی تقریب میں آر پی او راولپنڈی سید خرم علی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ،پولیس افسران کے اسپیشل بچوں اور شہدا کے اہلخانہ سمیت پولیس افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
میثاق سنٹر جہلم کا افتتاح کانسٹیبل زین خالد شہید کی والدہ محترمہ اور پولیس خدمت مرکز جہلم کاافتتاح انسپکٹر عمران بیگ کی بیٹی وانیہ عمران نے فیتہ کاٹ کر کیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے آرپی او راولپنڈی کو پولیس خدمت مرکز جہلم اور میثاق سنٹر جہلم پر فراہم کی جانے والی جدید سہولتوں کے بارے میں بریف کیا۔
ہوئے جلد یکسو کریں، آر پی او راولپنڈی
منشیات سپلائی کرنے والوں اور منشیات فروشوں کیخلاف جاری آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے.،آر پی او راولپنڈی
بیرون ممالک میں فرار اشتہاری مجرمان کی واپسی اور گرفتاری کےلئے قانونی کاروائی میں تیزی لائی جائے. آر پی او سید خرم علی pic.twitter.com/O3nXn2RSea
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) November 1, 2023
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ خدمت مرکز جہلم پر ایک چھت تلے متعدد سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ میثاق سنٹر جہلم پر اقلیتوں کے مسائل کو ترجیجی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔
آر پی او راولپنڈی نے شہریوں سے بات چیت کی اور سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا، آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے تھانہ سٹی، تھانہ سول لائینز اور ٹریفک دفتر کا بھی وزٹ کیا، تھانہ جات کی صفائی ستھرائی چیک کی اور حوالات میں موجود ملزمان سے بات چیت کی۔
آر پی او راولپنڈی نے ڈی پی او آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد بھی کیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری آپریشنز کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ سنگین مقدمات کی تفتیش سپروائزری افسران اپنی نگرانی میں عمل میں لاتے ہوئے جلد یکسو کریں، منشیات سپلائی کرنے والوں اور منشیات فروشوں کیخلاف جاری آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے۔
آر پی او سید خرم علی نے کہا کہ بیرون ممالک میں فرار اشتہاری مجرمان کی واپسی اور گرفتاری کےلئے قانونی کارروائی میں تیزی لائی جائے، شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی، میرٹ اور قانون کی بالادستی سمیت بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
کاٹ کر کیا،
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے آرپی او راولپنڈی کو پولیس خدمت مرکز جہلم اور میثاق سنٹر جہلم پر فراہم کی جانے والی جدید سہولتوں کے بارے میں بریف کیا،
خدمت مرکز جہلم پر ایک چھت تلے متعدد سہولیات فراہم کی جائیں گی،
جبکہ میثاق سنٹر جہلم پر اقلیتوں کے مسائل کو ترجیجی pic.twitter.com/h9NQM1NDk7
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) November 1, 2023
جہلم میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو تحفظ کی فراہمی، شکایات کے اندراج اور ون ونڈو آپریشن کے تحت مختلف پولیس سروسز کی فراہمی کیلئے جہلم پولیس نے پولیس میثاق خدمت سنٹر قائم کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے قائم کئے گئے میثاق خدمت سنٹر میں آنے والے تمام اقلیتی برادری کے افراد کو ترجیحی بنیادوں پر سروسز فراہم کی جائیں گی، جبکہ مختلف مسائل کا شکار بنے اقلیتی افراد کو مدد کی فراہمی کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی جو کسی بھی شکایت کے موصول ہونے کی صورت میں ہنگامی بنیادوں پرفوری اقداما ت اٹھائے گی۔
ڈی پی او جہلم نے بتایا کہ مسیحی، ہندو، سکھ اور دیگر تمام اقلیتوں کو پولیس سروسز فراہم کی جائیں گی، اقلیتی برادری کو الگ سے بہترین پولیس سروسز کی فراہمی کے حوالے سے جہلم تھانہ سول لائن، تھانہ سٹی سے ملحقہ عمارت میں قائم کئے گئے میثاق سنٹر اپنی نوعیت میں منفرد سنٹرز ہیں ، جہاں پر تعینات کئے گئے پولیس افسران و ملازمین پڑھے لکھے اور بااخلاق ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ ان میثاق سنٹرز میں اقلیتی برادری کیلئے الگ سے کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں کسی بھی اقلیت سے تعلق رکھنے والے افراد کسی بھی مسئلے یا مشکل کی صورت میں شکایات کے اندراج کرواسکیں گے۔
اس حوالے سے آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کا کہنا ہے کہ وطن عزیز تمام اقلیتوں کے حوالے سے محفوظ ترین ملک ہے ، جہلم شہر میں قائم میثاق سنٹرز میں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو فوری طور پر بہتر سروسز کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔