Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ریسکیو 1122 جہلم کی ماہ جنوری 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری، 2867 افراد کو بروقت ریسکیو کیا گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ریسکیو 1122 جہلم کی ماہ جنوری 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری، 2867 افراد کو بروقت ریسکیو کیا گیا

عادل چوہدری
عادل چوہدری - چیف ایڈیٹر
3 فروری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ریسکیو 1122 جہلم نے ماہ جنوری 2026 کے دوران بروقت اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2867 افراد کو ریسکیو کیا۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینئر سعید احمد کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارے کی ماہانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ماہ جنوری میں ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن پر مجموعی طور پر 8761 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 2905 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان ایمرجنسی کالز پر فوری رسپانس دیتے ہوئے ریسکیو 1122 نے 2867 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ 1560 مریضوں کو مزید علاج کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق ماہ جنوری میں روڈ ٹریفک حادثات کے 346 واقعات پیش آئے، جن میں 386 افراد زخمی اور 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ اسی طرح میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 2152 رہی، آگ لگنے کے 31 واقعات رپورٹ ہوئے۔

26 کرائم ایمرجنسیز جبکہ 350 متفرق نوعیت کی ایمرجنسی کالز پر بھی ریسکیو 1122 نے خدمات انجام دیں۔ ریسکیو 1122 جہلم نے اپنی بہترین روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اوسطاً 7 اعشاریہ 7 منٹ کے اندر رسپانس دے کر متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی۔

کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے ماہ جنوری میں ضلع بھر کی تمام ہائی رائز عمارتوں کا فائر سیفٹی سروے کیا گیا اور مختلف مقامات پر فرضی مشقوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف سرکاری و نجی اداروں، سکولوں اور کالجوں میں فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کی تربیت دی گئی، جبکہ یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کی تشکیل اور اسکاؤٹس کے لیے کیڈر ٹریننگ کا عمل بھی جاری رہا۔

ریسکیو 1122 کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلع جہلم سے 101 مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد اور سرگودھا کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے ریسکیورز کی مجموعی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام بلڈنگ مالکان اپنی عمارات میں فائر سیفٹی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ کسی بڑے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
54%
2 km/h
اتوار
33 °C
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں موبائل فون چوری کرنے والا چور گرفتار، چوری شدہ موبائل برآمد

30 اگست, 2025

محرم الحرام کے دوران ضلع جہلم میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او طارق عزیز سندھو

19 جون, 2025

موٹر سائیکل خریدنے والوں کیلئے آسان اقساط کا پلان متعارف کرا دیا گیا

27 جنوری, 2024

پنجاب میں سرکاری گندم کا نرخ 2900 روپے فی من مقرر

23 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں