Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: غیر رسمی طریقہ تعلیم سے پسماندہ طبقات کے بچوں کو علم کی دولت سے سیراب کیا جا رہا ہے، سیدہ رملہ علی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

غیر رسمی طریقہ تعلیم سے پسماندہ طبقات کے بچوں کو علم کی دولت سے سیراب کیا جا رہا ہے، سیدہ رملہ علی

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
7 ستمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: غیر رسمی طریقہ تعلیم سے پسماندہ طبقات کے بچوں کو علم کی دولت سے سیراب کیا جارہا ہے۔ مزدور بچوں کیلئے مخصوص اوقات میں تعلیمی اداروں کا قیام بلاشبہ بڑا کارنامہ ہے جس پر لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی خدمات کوسراہتے ہیں۔ معاشی طور پر کمزور بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنائیں گے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے عالمی یوم لٹریسی پر ضلع جہلم میں خصوصی تقریب کے دوران کہی۔ تقریب محکمہ لٹریسی کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی۔ مہمانان خصوصی ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی، عالمی شہرت یافتہ سکالر بابا عرفان الحق، ڈی او ایجوکیشن رانا جاوید، سماجی کارکن فرحت کمال اور دیگر تھے۔

تقریب میں ضلع جہلم میں نان فارمل ایجوکیشن بارے ڈی او لٹریسی مس میمونہ نے سپاس نامہ پیش کیا اور بتایا کہ ضلع جہلم میں نو ہزار سے زائد لیبر چائلڈ کو نان فارمل طریقے سے تعلیم دی جارہی ہے جس میں مزدور بچوں کو چند گھنٹے کے دوران تعلیم حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنا روزگار بھی جاری رکھ سکیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ سکالر بابا عرفان الحق نے کہا کہ غریب خاندانوں کے بچے جو تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں ان کیلئے غیر رسمی طریقہ تعلیم انتہائی مفید ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کے صاحب حیثیت افراد ان بچوں کی تعلیمی ضروریات کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے اس موقع پر لٹریسی ڈیپارٹمنٹ جہلم کیلئے دو لاکھ روپے عطیہ پیش کیا۔عالمی یوم لٹریسی کے حوالے سے نان فارمل سکولوں کے بچوں نے ٹیبلو پیش کئے۔

تقریب سے ڈی او ایجوکیشن رانا جاوید، قانون دان امجد فاروق گوندل، صدر بار فدا حسین ساہی او ر دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بہترین کارکردگی پر طلبا، اساتذہ اور سماجی شخصیات کو ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے انعامات اور شیلڈز سے نوازا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
overcast clouds
28° _ 28°
33%
2 m/s
پیر
28 °C
منگل
30 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
28 °C
جمعہ
31 °C

تازہ ترین

نادرا نے مسافروں کے لئے اہم پیغام جاری کردیا
8 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا جہلم آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا، حافظ اعجاز محمود جنجوعہ
8 نومبر, 2026
عاصمہ اعجاز ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات، نوٹیفیکیشن بھی جاری
8 نومبر, 2026
اللہ کریم نے اس کرہ ارض پر تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر مامور کر رکھا ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
8 نومبر, 2026
پنڈدادنخان: پولیس عوام کی خدمت کیلئے ہے، شہریوں کے مسائل کا بروقت اور شفاف حل اولین ترجیح ہے۔ آر پی او بابر سرفراز الپا
8 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں اسلحہ کی نمائش، ناجائز اسلحہ رکھنے اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر 6 ملزمان گرفتار

1 مئی, 2025

جہلم: عوامی ریلیف اور بہتر سروس ڈیلیوری ہماری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

27 جون, 2026

اسسٹنٹ کمشنر جہلم کا مختلف پٹرول پمپس کا اچانک دورہ، پٹرول و ڈیزل کی پیمائش کا تفصیلی معائنہ

9 مارچ, 2026

بینک ہالیڈے کا فرسودہ نظام معیشت کے لیے زہرِ قاتل ہے، اسے فوری ختم کیا جائے۔ ڈاکٹر عبدالشکور ملک

30 جون, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں