عام انتخابات: حلقہ این اے 61 جہلم اور پی پی 26 کیلئے ریکارڈ کاغذات نامزدگی جمع

پنڈدادنخان: حلقہ این اے 61 سے دس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرا دیئے جبکہ حلقہ پی پی 26 کیلئے 11 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروا دیئے ہیں۔

حلقہ این اے 61 جہلم کیلئے سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی، سابق ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، چوہدری عابد اشرف جوتانہ، ملک غلام مصطفی کندوال ایڈووکیٹ، پیر عمران حیدر چشتی، راجہ طالب مہدی، ابرار حسین، شوکت اقبال مرزا، محمد اسلم اور نیر سہیل مہدی نے قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروائے۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 26کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں بیرسٹر تیمور نواز، کرنل (ر) سید زاہد حسین شیرازی، راجہ افتخار احمد شہزاد، حاجی ناصر محمود للِہ، پیر عمران حیدر چشتی، راجہ جواد جالپ، خالد محمود، محمد صدام، مصیب عورہ، نیلوفر ملک اور ناصر جاوید وڑائچ شامل ہیں۔

22 دسمبر کاغذات نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔ چوہدری نذر حسین گوندل، راجہ سہیل ارشد، راجہ شاہ نواز خان احمد آباد سمیت سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کے کاغذات نامزدگی فارم 22 دسمبر بروز جمعہ کو جمع کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button