Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: وفاقی ممبر کی صوبائی حکومت میں اپروچ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

وفاقی ممبر کی صوبائی حکومت میں اپروچ

احسن وحید
احسن وحید
26 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

ایم پی اے سید رفعت محمود زیدی کی پنجاب اسمبلی کے فلور پر حلقے کے مسائل پر اٹھنے ہونے والی آواز اور اسمبلی میں کئے گئے سوالات کا اثر ہونا شروع ہوگیا جبکہ دوسری طرف دینہ اور سوہاوہ میں سوئی گیس لگوانے کا وعدہ کرنے والے وزیر اعلی پنجاب کے خاندان کے کچن کیبنٹ کے ساتھی بلال اظہر کیانی کی ٹیم حکومت پنجاب کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا کریڈٹ بلال اظہر کیانی کو دینے لگے۔

گزشتہ دنوں سید رفعت محمود زیدی نے دینہ ہسپتال (رورل ہیلتھ سنٹر دینہ)کا دورہ کیا اور وہاں سہولیات کے فقدان پر ویڈیو بنائی جسے فوری طور پر نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا بلکہ ایم پی اے کو ملنے والی فون لسٹ جس میں چیف سیکرٹری سمیت پنجاب کے تمام محکموں کے سربراہان سیکرٹری ڈپٹی سیکرٹری اور سینئر افسران نام نمبر موجود ہوتے ہیں ان میں سے متعلقہ ذمہ داران کو واٹس ایپ کی۔

دوسری طرف بلال اظہر کیانی کے قریبی حلقوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر اپنے منہ میاں مٹھو بنتے ہوئے وفاقی حکومت کے ممبر کو پنجاب حکومت کے اقدامات کا کریڈٹ دینے میں مصروف ہیں۔ رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں چار ڈاکٹر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے اب کریڈٹ جس کا بھی ہو فائدہ مریضوں کا ہی ہونا ہے۔

تھوڑا ماضی میں جھانکیں تو اپنے ہمسایہ شہر گوجرخان میں راجہ پرویز اشرف کے وزیر اعظم بننے کے بعد ان کے اگلے الیکشن میں ہونے والی شکست کی وجوہات کا مشاہدہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے بھائی کی سیاست راجہ پرویز اشرف کی شکست کا باعث بنی، ورنہ گوجرخان بھرمیں جتنے ترقیاتی کام راجہ پرویز اشرف نے کروائے اتنے شاہد ہی ہوئے ہوں۔

کیونکہ بلال اظہر کیانی نوجوان سیاستدان ہیں اور سیاست کے آغاز سے ہی مین سٹریم میڈیا میں موجود ہیں جس وجہ سے انہوں نے مقامی میڈیا کو یکسر اگنور کر رکھا ہے اور ان کی ٹیم کو بھی شاہد یہی لگتا ہے کہ ضلع جہلم میں بلال اظہر کیانی کی سیاست کو مقامی صحافیوں کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ وہ نیشنل میڈیا پر نظر آتے ہیں ۔

بہرحال بلال اظہر کیانی کو اللہ تعالیٰ کی ذات نے عزت سے نوازا ہے لیکن ان کی مقامی سیاست میں ان کی حکمت عملی سفارشی کھلاڑی کی طرح ظاہر ہو رہی ہے جو ٹیم کا حصہ تو بن گیا لیکن کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو رہا ہے اور ٹی 20 میں ٹیسٹ کی طرح وکٹ پر موجود ہیں ۔ وہ سمجھ رہے ہیں کہ جیسے ان کا طرز سیاست ہے شاہد ویسے ہی ان کی سیاسی ٹیم بھی سیاست کے میدان میں کامیاب ہو گی۔

سیاسی میدان میں اتار چڑھاؤ جمہوریت کا حسن ہوتے ہیں، بلال اظہر کیانی جیسے نوجواں سیاستدان سے عوام نے بڑی امیدیں لگا رکھی ہیں، ماضی قریب میں اگر سیاستدانوں کی سیاست پر نظر ڈالیں تو ہر سیاست دان آخری سال میں اپنے حلقے کےترقیاتی کاموں کا آغاز کرتا نظر آیا ہے لیکن اب حکومت کتنے سال نکالے گی اس کا کسی کو کچھ علم نہیں ۔

موجودہ حکومت پانچ سال پورے کر گئی اور بلال اظہر کیانی پہلے سال کے بجٹ کے بعد سے اپنے حلقے کے لیے ہر بجٹ میں فنڈ لے پائے تو ان کے اگلے انتخاب میں زیادہ مشکل پیش نہیں آئے گی۔ بلال اظہر کیانی، راجہ اویس خالد کو پی پی 24 کے اختیارات دے چکے ہیں لیکن سوہاوہ میں نظر آنے والے سیاسی مداریوں میں آئندہ کون کتنا شاطر کھلاڑی بنتا ہے یہ مستقبل قریب میں واضح ہو جائے گا۔

کیونکہ کپتان تو اویس خالد کو بنایا گیا ہے لیکن ٹیم میں موجودہ گروپ بندی ٹیم کو یکجا نہیں ہونے دے رہی، اویس خالد تاحال تو ذاتی مصروفیات کی وجہ سے میدان میں موجود نہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بلال اظہر کیانی کی ٹیم میں موجود اویس خالد کے مخلص دوست اور اویس خالد کی تبدیل ہوتی ٹیم میں نوجوان کیا سیاسی تبدیلی دکھاتے ہیں۔

ایک بات تو صاف ظاہر ہے کہ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیت حلقے میں تبادلے کروانے میں بلال اظہر کیانی اور ان کی ٹیم کو بری طرح شکست ہوئی ہے۔ 29 اپریل سے کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق ڈپٹی کمشنر جہلم کورس پر جا رہے ہیں جس وجہ سے ان کی جگہ نئے ڈپٹی کمشنر آ رہے ہیں، یہ بلال اظہر کیانی کی مرضی سے آئے گا یا ان کو لانے والوں کی مرضی سے۔

تاحال بلال اظہر کیانی کی ٹیم کو آئندہ ڈپٹی کمشنر کا نام معلوم نہ ہونے سے تو بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ آئندہ آنے والے ڈپٹی کمشنر غیر سیاسی کہلوانے والوں کی مرضی سے آئے گا۔ مریم نواز شریف کے قریبی ساتھی کہلوانے والے بلال اظہر کیانی کے لیے ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اپنے ضلع میں اپنی مرضی سے لگوانا کوئی مشکل کام نہیں لیکن بلال اظہر کیانی ابھی آغاز میں اس طرح کی سیاست کرنے نظر نہیں آئیں گے۔ البتہ جہلم میں آنے والے ڈپٹی کمشنر ملنے والی ہدایات پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ بلال اظہر کیانی کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔

سید رفعت محمود زیدی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اٹھائے گئے سوالات پر ایکشن ہو رہا ہے یا بلال اظہر کیانی کی اپروچ سے یہ بات تو تاحال قبل از وقت ہے لیکن ایک بات ضرور ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اس بار حلقہ پی پی 24 کی ترجمانی کے لیے اپوزیشن تگڑی ہوتی نظر آئے گی اور وفاق میں این اے 60 کی نمائندگی واضح دکھائی دے گی۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی کچن کیبنٹ الگ الگ دکھائی دینے سے بلال اظہر کیانی وفاق کی بجائے پنجاب میں زیادہ اثر رسوخ کے حامل ایم این اے ہونگے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ سوہاوہ کی عوام کے حقیقی مسائل کون حل کرتا ہے، بلال اظہر کیانی سوئی گیس سمیت بڑے پروجیکٹ لانے میں کامیاب تو ہونگے لیکن کب؟ یہ ابھی کچھ طے نہیں۔ البتہ پنجاب میں سید رفعت موجود زیدی کی حلقے کی ترجمانی اور سوالات کو بلال اظہر کیانی کیش کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے، اگر ان کی ٹیم اور ان کو مقامی صحافیوں کی افادیت سمجھ آ گئی تو۔

دعا ہے اللہ پاک ہمارے ملک پاکستان کی خیر فرمائے۔ آمین

 

 

 

 

 

 

(نوٹ: یہ تحریر کالم نگار کی ذاتی آرا پر مبنی ہے، جس سے جہلم اپڈیٹس کا متفق ہونا ضروری نہیں۔)
یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
scattered clouds
31° _ 31°
58%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
40 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
25 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے وسط میں مبینہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹ پر شہریوں کی تشویش
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے نام کھلا خط

11 فروری, 2026

سیاسی پرندے

21 نومبر, 2023

پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام پہلا گرامی نامہ

13 مارچ, 2024

فواد چوہدری کی یاد میں

8 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں