Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: مہنگائی میں اضافے کی شرح 31 فیصد سے تجاوز کرگئی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

مہنگائی میں اضافے کی شرح 31 فیصد سے تجاوز کرگئی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
3 اکتوبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان میں مہنگائی کی سالانہ شرح ستمبر میں 31 اعشاریہ 4 فیصد ہوگئی جو اگست میں 27 اعشاریہ 4 فیصد تھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق بنیادی افراط زر 0 اعشاریہ 2 فیصد پوائنٹس بڑھ گیا جو اگست میں 18 اعشاریہ 4 فیصد پر تھا، جب کہ ہول سیل پرائس انڈیکس جولائی-ستمبر میں 0 اعشاریہ 92 فیصد اضافے کے بعد 24 اعشاریہ 61 فیصد پر جا پہنچا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ستمبر میں اشیائے خور ونوش کی مہنگائی کی شرح میں بدستور اضافہ ہوا اور 33 اعشاریہ 1 فیصد پر پہنچ گئی ہے اور سالانہ بنیاد پر 38 اعشاریہ 4 فیصد ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں سالانہ مہنگائی کی شرح 29 اعشاریہ 7 فیصد تک بڑھی ہے اور دیہی علاقوں میں 33 اعشاریہ 9 فیصد ہوگئی ہے۔

رواں مالی سال 24-2023 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں اوسط افراط زر 29 اعشاریہ 04 فیصد رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 25 اعشاریہ 11 فیصد تھی۔ ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر یہ ستمبر 2023 میں بڑھ کر 2 فیصد ہوا جب کہ اس سے پچھلے ماہ میں 1 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ اور ستمبر 2022 میں 1 اعشاریہ 2 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔

سی پی آئی افراط زر کی شرح ستمبر 2023 میں سال بہ سال کی بنیاد پر بڑھ کر 29 اعشاریہ 7 فیصد ہوگئی۔

دیہی علاقوں میں سی پی آئی افراط زر کی شرح سال بہ سال کی بنیاد پر 33 اعشاریہ 9 فیصد رہی جبکہ اس سے پچھلے ماہ یہ 30 اعشاریہ 9 فیصد پر تھی۔

سال بہ سال کے دوران حساس پرائس انڈیکس (ایس پی آئی) افراط زر ستمبر 2023 میں بڑھ کر 32 فیصد، ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) سالانہ بنیاد پر افراط زر کی شرح ستمبر 2023 میں اضافے سے 26 اعشاریہ 4 فیصد اور نان فوڈ نان انرجی اربن کی پیمائش 0 اشاریہ 2 فیصد بڑھ کر 18 اعشاریہ 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سالانہ بنیاد پرکیا کچھ مہنگا ہوا

  • بجلی چارجز: 163 فیصد
  • مصالحے: 158 فیصد
  • میوہ جات: 99 فیصد
  • کپڑے اورجوتے: 24 فیصد
  • ادویات: 71 فیصد
  • الکوہلک بیوریجز اور تمباکو: 87 اعشاریہ 45 فیصد
  • گھریلو اشیا: 39 اعشاریہ 32 فیصد
  • اشیائے خورونوش: 38 اعشاریہ 41 فیصد
  • دیگر اشیا اور خدمات: 36 اعشاریہ 42 فیصد
  • ریسٹورنٹس اور ہوٹلز: 34 اعشاریہ 3 فیصد
  • تعلیم: 11 اعشاریہ 12 فیصد
  • مواصلات: 7 اعشاریہ 42 فیصد
  • ہاؤسنگ اور یوٹیلیٹیز: 29 اعشاریہ 7 فیصد
  • صحت: 25 اعشاریہ 28 فیصد
  • ادارہ شماریات کے مطابق اگست میں پیاز 39 اعشاریہ 32 فیصد، دال مسور 19 اعشاریہ 80 فیصد، تازہ سبزیاں 11 اعشاریہ 77 فیصد، چینی 10 اعشاریہ 28 فیصد جب کہ دال ماش 9 اعشاریہ 46 فیصد، دال مونگ 5 اعشاریہ 51 فیصد، پھل 4 اعشاریہ 46 فیصد اور دال چنا کی قیمت میں 2 اعشاریہ 9 فیصد اضافہ ہوا۔

    اس کے علاوہ ٹماٹر 13 اعشاریہ 80 فیصد، زندہ مرغی 11 اعشاریہ 82 فیصد، کوکنگ آئل 1 اعشاریہ 52 فیصد، آلو 1 اعشاریہ 07 فیصد، گندم 0 اعشاریہ 95 فیصد، چائے کی پتی 0 اعشاریہ 73 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0 اعشاریہ 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ستمبر 2023ء کے ہول سیل پرائس انڈیکس میں اگست 2023ء کے مقابلے میں 3 اعشاریہ 15 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ گزشتہ سال کے ستمبر کے مقابلے میں بڑھ کر 26 اعشاریہ 39 فیصد ہوگئی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
66%
2 km/h
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
32 °C

تازہ ترین

جہلم میں زرعی فارم میکانائزیشن اور خصوصی تربیتی پروگرام، کسانوں کو جدید زرعی مشینری اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق آگاہی دی گئی
22 ستمبر, 2026
جہلم: ڈسٹرکٹ جیل میں نصب موبائل سگنل جیمر سے قرب و جوار میں موبائل سروس متاثر
22 ستمبر, 2026
27 ستمبر احتجاج؛ جہلم میں سکیورٹی انتظامات سخت، داخلی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے
22 ستمبر, 2026
جہلم: وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا فائدہ ہر شہری تک پہنچایا جائے گا، بلال اظہر کیانی
22 ستمبر, 2026
جہلم: مویشی چوری کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث سبی گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار
22 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ناقص کیبل اور غیرمعیاری چارجر آپ کے فون کے ساتھ ساتھ آپ کی زندگی کے لیے کتنا بڑا خطرہ ہیں؟

4 مارچ, 2024

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد میدان میں آگئیں، انتخابی مہم کے آغاز کی تاریخ کا اعلان

16 دسمبر, 2023

ملک پر 200 خاندان ہر دفعہ پارٹیاں بدل بدل کر اقتدار میں آ جاتا ہے، سید ضیاء اللہ بخاری

5 جنوری, 2024

پنڈدادنخان: جہلم پولیس نے گمشدہ ذہنی معذور لڑکا لواحقین کے حوالے کر دیا

10 مارچ, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں