جہلم: پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی دفتر جہلم میں ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر راجہ نصیر احمد نے برائے اصلاح قیدیاں کے لیے تربیتی پروگرام ریسکیو 1122کا انعقاد کیا۔
تربیتی پروگرام کا موضع فائر سیفٹی اور ایمرجنسی انخلاء تھا جس میں پروبیشنز کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور شرکاء کو ریسکیو 1122 ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کی طرف سے تفصیلی طور پر آگاہی اور معلومات رہنمائی کی گئی۔
ٹریننگ میں شرکاء کو عملی مظاہرہ کر کے دکھایا گیا جبکہ شرکاء نے بھی عملی مظاہرے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
ٹریننگ کے اختتام پر پروبیشن آفیسر جہلم نے ریسکیو 1122کی ٹیم اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ایسی ہی مفید اور حوصلہ افراء سرگرمیوں کو دہرانے کا ارادہ کیا تاکہ زیر تربیت پروبیشنزز ایک اچھے اور مفید شہری بنے اور ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ تربیت کا مقصد ملزمان کو عملی زندگی میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا تھا۔


