جہلم: سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، بازاروںمیں سبزیاں سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں ، سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد خواب بن کر رہ گیا ، شہری گراں فروشوں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرکاری نرخ ناموں میں ٹماٹر کا سرکاری نرخ165 روپے فی کلو مقرر گیا تاہم دکاندوں پر 190 روپے تک فروخت ہوتا رہا۔
پیاز کا سرکاری نرخ 115 روپے فی کلو مقرر کیا گیا جبکہ دکانوں پر پیاز 150 روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا۔ آلو کا سرکاری نرخ 90 روپے مقرر کیا گیا تا ہم مارکیٹ میں اس کے برعکس 120 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
لہسن چائنہ 515 کی بجائے 600 روپے ، ادرک تھائی460 کی بجائے 500 روپے فی کلو فروخت کیا جاتا رہا۔