Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: نیوزی لینڈ کا رہائشی ویزا؛ درخواست دینے کا طریقہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

نیوزی لینڈ کا رہائشی ویزا؛ درخواست دینے کا طریقہ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
3 اگست, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ حکومت نے ہنرمند غیرملکیوں کے لیے اسکلڈ مائیگرنٹ کیٹیگری ریزیڈنٹ ویزا کے تحت مستقل رہائش حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے، جس کے ذریعے رہائش، ملازمت اور تعلیم حاصل کی جا سکتی ہے۔

اس ویزا کے تحت درخواست گزار اپنی شریک حیات اور 24 سال یا اس سے کم عمر کے زیر کفالت بچوں کو بھی درخواست میں شامل کر سکتا ہے۔

ویزا فیس 6 ہزار 450 نیوزی لینڈ ڈالر سے شروع ہوتی ہے، جبکہ مسلسل دو سال تک یہ ویزا رکھنے کے بعد مستقل رہائشی ویزا کے لیے درخواست دینے کی اہلیت حاصل ہوجاتی ہے، جس سے نیوزی لینڈ میں بلا محدود آمد و رفت ممکن ہوتی ہے۔

اہلیت کی شرائط

ویزا کے لیے درخواست دینے والے امیدوار کی عمر درخواست کے وقت 55 سال یا اس سے کم ہونی چاہیے، اس کے علاوہ اچھی صحت، اچھا کردار اور انگریزی زبان پر مناسب عبور لازمی ہے۔

اگر شریک حیات یا بچوں کو بھی درخواست میں شامل کیا جائے تو ان کے ساتھ حقیقی خاندانی تعلق ثابت کرنا ہوگا۔

امیدوار کے پاس نیوزی لینڈ میں کسی منظور شدہ (ایکریٹڈٹ) آجر کی جانب سے کل وقتی ہنر مند ملازمت کی پیشکش یا ملازمت ہونا ضروری ہے، جبکہ اسکلڈ ریزیڈنٹ پوائنٹس سسٹم کے تحت کم از کم 6 پوائنٹس حاصل کرنا بھی لازمی شرط ہے۔

ملازمت اور تنخواہ کی شرائط

ملازمت ہفتہ وار کم از کم 30 گھنٹے کی ہونی چاہیے اور مستقل، کم از کم 12 ماہ کے معاہدے یا مسلسل 6 ماہ کے کنٹریکٹ پر مشتمل ہو۔ ملازمت منظور شدہ آجر کے ساتھ ہونی چاہیے۔

اگر ملازمت اے این زیڈ ایس سی او لیول 1 سے 3 میں آتی ہے تو کم از کم اجرت 35 نیوزی لینڈ ڈالر فی گھنٹہ ہونی چاہیے، جبکہ اے این زیڈ ایس سی او لیول 4 اور 5 کی ملازمت کے لیے کم از کم 52.50نیوزی لینڈ ڈالر فی گھنٹہ تنخواہ مقرر کی گئی ہے۔

پوائنٹس سسٹم کیسے کام کرتا ہے؟

امیدوار کو کم از کم 6 اسکلڈ ریزیڈنٹ پوائنٹس درکار ہوں گے۔ یہ پوائنٹس تعلیمی قابلیت، پیشہ ورانہ رجسٹریشن یا آمدنی کی بنیاد پر حاصل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ میں ہنر مند کام کے تجربے پر اضافی پوائنٹس بھی دیے جاتے ہیں۔

انگریزی زبان کی شرط

درخواست گزار کو انگریزی زبان جاننے کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔ شریک حیات اور 16 سال یا اس سے زائد عمر کے زیر کفالت بچوں کے لیے بھی انگریزی زبان کی اہلیت یا نیوزی لینڈ میں انگریزی کورس کی فیس ادا کرنا ضروری ہوگا۔ زبان کی مہارت تعلیم، شہریت یا منظور شدہ ٹیسٹ کے ذریعے ثابت کی جا سکتی ہے۔

درخواست دینے کا طریقہ

درخواست کا پہلا مرحلہ ایکسپریشن آف انٹرسٹ (Expression of Interest) جمع کرانا ہے، جس کے لیے کوئی فیس نہیں لی جاتی۔ مطلوبہ شرائط پوری ہونے پر امیدوار کو دعوت نامہ (Invitation to Apply) جاری کیا جاتا ہے، جس کے بعد چار ماہ کے اندر مکمل درخواست جمع کرانا ہوتی ہے۔

درخواست کے ساتھ پاسپورٹ، تصویر، میڈیکل رپورٹ، ایکسرے، پولیس کلیئرنس، انگریزی زبان کا ثبوت، ملازمت کی پیشکش اور دیگر مطلوبہ دستاویزات جمع کرانا ضروری ہیں۔ اگر کوئی دستاویز انگریزی کے علاوہ کسی اور زبان میں ہو تو اس کا مصدقہ انگریزی ترجمہ بھی فراہم کرنا ہوگا۔

نیوزی لینڈ کا مستقل رہائشی ویزا حاصل کرنے کے لیے عام طور پر پہلے عارضی ورک ویزا، اسکلڈ مائیگریشن کیٹیگری یا سرمایہ کاری کے پروگرام کے تحت قیام کرنا پڑتا ہے۔

اس کے بعد مقررہ مدت (عموماً 2 سال تک مستقل رہائشی کی حیثیت سے رہنے) کے بعد مستقل رہائش دی جاتی ہے۔

نیوزی لینڈ کی امیگریشن اتھارٹی نے درخواست گزاروں کو مشورہ دیا ہے کہ درخواست جمع کرانے سے پہلے تمام شرائط کا بغور جائزہ لیں اور تازہ ترین معلومات کے لیے صرف سرکاری امیگریشن ویب سائٹ سے رجوع کریں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
scattered clouds
31° _ 31°
66%
2 km/h
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
40 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
31 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

آن لائن کام کرنے والوں کیلئے خاندان کے ساتھ جاپان منتقل ہونے کا موقع

15 فروری, 2024

آئرلینڈ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

24 اکتوبر, 2023

کینیڈا میں غیرملکی طلبہ کی آمد پر پابندیاں

24 جنوری, 2024

دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے ’ایئرپورٹ ٹرمینل‘ کی تعمیر کا آغاز

28 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں