جہلم: مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوٹ گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اور صوبائی امیدواروں کو 10 نومبر تک درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ دی گئی مگر ن لیگ کے ٹکٹ پر اکثریت انتخاب لڑنے سے کترا رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار شہریوں نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی جانب سے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں انتہائی کم ہونے پر مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ 20 نومبر تک بڑھا رکھی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اب ن لیگ کو زندہ کرنے والے خود پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے امیدواروں کی کم درخواستیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام مسلم لیگ ن سے متنفر ہو چکی ہے ۔ ایک بار پھر لوگوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں سے امیدیں وابستہ کرلی ہیں ۔
ووٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عوام ٹھکرائے ہوئے سیاست دانوں سے بیزار ہو چکے ہیں ،پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی 2 ایسی سیاسی جماعتیں ہیں جن سے لوگوں نے توقعات وابستہ کررکھی ہیں۔
ووٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کی بجائے پاکستان پیپلز پارٹی یا جماعت اسلامی کے امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔


