جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا صبح سویرے سبزی منڈی کا دورہ، سبزیوں پھلوں کی نیلامی کا مشاہدہ کیا، مارکیٹ کمیٹی کو قیمتوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے صبح سویرے سبزی منڈی جہلم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں اور نیلامی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر جہلم مبین احسن بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی حکام کو ہدایت کی کہ وہ سبزیوں اورپھلوں کی قیمت خریداور قیمت فروخت پر کڑی نظر رکھیں اور کسی تاجر کو من مانی قیمت مقرر نہ کرنے دیں جبکہ تمام دوکانداروں کے پاس سرکاری ریٹ لسٹ بالکل واضح جگہ پر آویزاں ہونے چاہئے۔