اوسلو: اسلامک سنٹر اوسلو ستوونر میں سیرت النبی ﷺکی تقریب کا انعقاد ہوا۔
تقریب کا اہتمام حافظ ظفر ادریس اور امام وخطیب مولانا محمد جاوید نے کیا۔تقریب دو حصوں پر مشتمل تھی، پہلے سیشن میں اسلامک سنٹر کے طلبہ نے سیرت النبیﷺ کے موضوع پر تقاریر کیں اور بچیوں نے مل کر ہدیہ نعت رسوا مقبولﷺ پیش کی ۔
پہلےسیشن کے آخر میں بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اسلامک سنٹر کی طرف سے مولانا حامد فاروق اور مولانا محبوب الرحمٰن نے ڈپلومہ سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
دوسرے سیشن کا آغاز حافظ محمد فاروق نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، نعت خواں عبد المنان نے ہدیہ نعت پیش کی۔ مولانا حامد فاروق، مولانا اسجد عمران اور مولانا محبوب الرحمٰن نے سیرت النبیﷺ اور فلسطین کے موجودہ حالات پر خطاب کیا۔
مولانا محمد جاوید نے اسلامک سنٹر کی تبلیغی خدمات بیان کیں اور علماءے کرام و شرکا کی آمد کاشکریہ ادا کیا۔
تقریب میں محمد اسجد، حافظ قیصر فاروق، عبدالمنان ،عدنان رشید، یاسر احسان ، مظہر اقبال، میاں اویس قدیر، محمد امجد اور دیگر نے شرکت کی۔