Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: اپنے حالات بدلنے کے لئے عوام ایک دفعہ جماعت اسلامی کو موقع دیں، ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

اپنے حالات بدلنے کے لئے عوام ایک دفعہ جماعت اسلامی کو موقع دیں، ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
15 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ: ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے کہا کہ الیکشن کا اعلان ہو چکا ہے، 2018 سے لے کر 2023 تک سب پارٹیوں نے ملک پاکستان میں اقتدار کے مزے لوٹے مگر کسی نے بھی عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی، اپنے حالات بدلنے کے لئے ایک دفعہ جماعت اسلامی کو موقع دیں۔

جماعت اسلامی پاکستان ضلع جہلم کے امیر ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر جی ٹی روڈ دینہ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے شہریوں نے گزشتہ پانچ سالہ دور حکومت دیکھ لیا، ہر طرف مہنگائی کا دور دورہ تھا۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، ڈالر کہاں سے کہاں پہنچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسے حکمران تھے جو اقتدار کے لیے پاکستان آتے ہیں اور اقتدار ختم ہونے کے بعد پاکستان سے دوسرے ملکوں کا رخ کر لیتے ہیں اور وہاں پر اقتدار کے بعد بھی عیاشی و موجیں کرتے رہتے ہیں، یہ لوگ انتخابات کے آنے پر دودھ و شہد کی نہریں بہانے کے دعوے کرتے ہیں مگر جب اقتدار میں آجاتے ہیں تو عوام کو بھول جاتے ہیں۔

ڈاکٹر قاسم محمود نے کہا کہ عوام ان لوگوں کو منتخب کریں جو آپ کے درمیان رہتے ہیں، ایماندار ہیں، مشکل وقت میں آپ کے کام آتے ہیں، سیلاب ہو یا پاکستان کا اور کوئی مسئلہ ہو، مسئلہ فلسطین ہو جماعت اسلامی ہمیشہ آگے آگے ہوتی ہے۔ اگر آپ نے اپنے حالات بدلنے ہیں تو الیکشن 2024 میں جماعت اسلامی کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں، ایک موقع تو دیں آپ واضح فرق محسوس کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی جہلم نے کہا کہ آج ملک میں معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، ہر طرف نفسا نفسی کا عالم ہے، آپ سے پھر اپیل کروں گا کہ الیکشن کے دن ترازو پر مہر لگا کر جماعت اسلامی کو کامیاب بنائیں، انشاء للہ ہم وعدہ کرتے ہیں ہمارے منشور میں شامل ہے کہ اسمبلی میں پہنچ کر معاوضہ نہیں لیں گے بلکہ یہ معاوضہ عوام پر خرچ کریں گے۔

ڈاکٹر قاسم محمود نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت آ گئی تو چوروں اور ڈاکوؤں کے پیٹ سے آپ کی دولت نکال کر آپ پر خرچ کریں گے، ہماری حکومت میں ایس ایچ او، تحصیلدار، ڈی پی او، کمشنر سب عوام کو جواب دہ ہوں گے۔ آج تو یہ لوگ عوام سے رشوت وصول کر کے حکومتی نمائندوں کا پیٹ بھر رہے ہیں، انشاء اللہ جماعت اسلامی کی حکومت آنے کے بعد کوئی آپ کا کوئی بھی حق نہیں مار سکے گا، ہم جو کہتے ہیں کر دکھاتے ہیں۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیدوارسید ضیاء اللہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دوستو، بزرگوں اور نوجوانوں فرق سمجھیں، ہماری جماعت اور دوسری جماعتوں میں فرق محسوس کریں۔ جن عدالتوں نے، اسٹیبلشمنٹ نے ایک انسان کو چور ڈاکو کلیئر کر کے بیرون ملک بھیج دیا تھا۔ آج وہی بندہ ملک میں واپس آکر انہی عدالتوں اور اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے پاک صاف ہو رہا ہے، کیا پہلے فیصلہ غلط تھا یا اب غلط ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال کے مطابق دونوں فیصلے غلط ہیں، یہ لوگ عوام کی تقدیر سے کھیلتے ہیں۔ سب فوج کی پیداوار ہیں، کوئی گھڑی چور ہے، کوئی ہار چور ہے، سب چور ہیں۔ مظلوموں کا خون چوسا جاتا ہے، کسی کو عوام کی پرواہ نہیں، آج آپ کو گلیوں اور سڑکوں کے مسائل ہیں، گرین پاسپورٹ کی کوئی عزت نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ آئیے جماعت اسلامی کو کامیاب کر کے اپنے مستقبل کو بچائیں، ان چوروں اور ڈاکوؤں کو ہرگز ہرگز ووٹ نہ دیں بصورت دیگر پچھتاوے کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہ ہوگا۔

اس تقریب میں جماعت اسلامی کے عہدیداران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
55%
3 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
36 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

21 دسمبر, 2024

عید کے موقع پر مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ، سیدہ رملہ علی

12 جون, 2024

جہلم میں کریانہ سٹورز مالکان کی لوٹ مار جاری، مہنگائی کا بازار گرم، صارفین حکومتی ریلیف سے محروم

1 اکتوبر, 2024

ریسکیو 1122 جہلم کی ماہ اکتوبر کی کارکردگی رپورٹ جاری، 2511 افراد کو ریسکیو کیا گیا، 87 افراد جاں بحق

3 نومبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں