Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: صحابہ کرامؓ دین اسلام کے محافظ اور قیامت تک کے لیے مینار ہدایت ہیں، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

صحابہ کرامؓ دین اسلام کے محافظ اور قیامت تک کے لیے مینار ہدایت ہیں، امیر عبدالقدیر اعوان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
3 اگست, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ صحابہ کرامؓ وہ عظیم ہستیاں ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اسلام کے دفاع اور دین کی حفاظت کے لیے منتخب فرمایا۔ انہی مقدس نفوس کی بے مثال قربانیوں اور اخلاص کے نتیجے میں اسلام اپنی اصل شکل میں آج تک پوری دنیا میں محفوظ پہنچا ہے۔

شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ، سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان نے ان خیالات کا اظہار سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ ماہانہ روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اسلام کی آبیاری کی اور دینِ حق کو آئندہ نسلوں تک پہنچایا۔ اگر آج ہم اپنی عملی زندگی میں اسلامی تعلیمات پر عمل نہیں کرتے تو درحقیقت ہم اسی گلستانِ اسلام کو نقصان پہنچانے کا سبب بن رہے ہیں۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ غزوہ احد تاریخ اسلام کا ایک عظیم باب ہے، جہاں ایک ہی میدان میں اہلِ ایمان، منافقین اور کفار موجود تھے، مگر اللہ تعالیٰ نے وہ عظیم مقام ان خوش نصیب ہستیوں کو عطا فرمایا جنہوں نے رسول اکرم ﷺ کے حکم پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ کی خوشی اور زندگی کا مقصد صرف نبی کریم ﷺ کی رضا اور اطاعت تھا، اسی لیے ان کی قربانیوں کا تذکرہ قیامت تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ کے مختلف ادوار میں صحابہ کرامؓ کی شخصیات پر اعتراضات اٹھانے کی کوششیں کی گئیں، لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ اپنے دین کی حفاظت فرمائی اور کوئی بھی اسلام میں کسی قسم کی تبدیلی یا تحریف نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرامؓ کی زندگیاں قیامت تک آنے والے مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج امتِ مسلمہ مختلف گروہوں اور اختلافات کا شکار ہے۔ کوئی انصاف کے نام پر ظلم کر رہا ہے تو کوئی انصاف کے مطالبے کی آڑ میں انتشار کو فروغ دے رہا ہے، جبکہ اسلام اتحاد، عدل اور اخوت کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے غزوہ احد کے حوالے سے بعض تاریخی تعبیرات پر بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس معرکے کو شکست قرار دینا حقائق کے منافی ہے، کیونکہ دشمن اپنے مقاصد حاصل نہ کر سکا اور مسلمانوں کے جذبۂ ایمان اور استقامت نے تاریخ میں ایک لازوال مثال قائم کی۔

یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے زیر اہتمام ماہِ مبارک ربیع الاول کے دوران "بعثتِ رحمتِ عالم ﷺ” کے موضوع پر ملک بھر میں خصوصی اجتماعات اور پروگرامز منعقد کیے جائیں گے، جن سے امیر عبدالقدیر اعوان خصوصی خطابات کریں گے۔ یہ اجتماعات فیصل آباد، بہاولپور، ڈیرہ نور ربانی کھر، گوجرانوالہ، ہری پور اور مرکز دارالعرفان منارہ میں منعقد ہوں گے۔

تنظیم کی جانب سے عوام الناس کو ان روحانی اجتماعات میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ سیرتِ نبوی ﷺ کی تعلیمات سے فیض یاب ہونے اور اپنے دلوں کو محبتِ رسول ﷺ کی برکات سے منور کرنے کے لیے ان پروگرامز میں شرکت کریں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
light rain
29° _ 29°
74%
3 km/h
بدھ
37 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
37 °C
اتوار
35 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

محرم الحرام؛ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی مشیر ذیشان ملک کا دورہ جہلم، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

14 جولائی, 2024

جہلم: عید کی چھٹیاں ختم، سرکاری دفاترکل سے دوبارہ کھل جائیں گے

13 اپریل, 2024

دینہ میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار

23 مارچ, 2026

محرم الحرام ڈیوٹی کے سلسلے میں ایڈیشنل چیف وارڈن سول ڈیفنس کی ڈپٹی کمشنر جہلم سے ملاقات

13 جون, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں