جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 ملزمان کو شراب، چرس اور ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار احمد اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان فیصل محموداورمنظر حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم منظرحسین سے 5 کلو چرس اور ملزم فیصل محمود سے900گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ایس ایچ او سٹی عمران حسین اور ٹیم نےکارروائی کرتے ہوئے ملزم سعید رحمان کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 1کلو 350گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضا حسین کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button