جہلم سمیت پنجاب کے مزید 12 اضلاع میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ، عام آدمی کو متاثر کئے بغیر ہدف میں 50 ارب کا اضافہ تجویز، پی آراے کو رئیل ٹائم انٹی گریشن آف ڈیٹا بیس کیلئے ایف بی آر سے منسلک کیا جائے گا۔ جہلم، مری، اٹک و دیگراضلاع میں ریونیو آفس قائم ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ریونیو وسائل بڑھانے کا ہدف دے دیا، وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے نئے چیئرمین نعمان یوسف نے بریفنگ دی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ریونیو وسائل بڑھانے کی ہدایت کی۔ عام آدمی کو متاثر کیے بغیر پی آراے کے ریونیو ہدف میں 50 ارب روپے کا اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کورئیل ٹائم انٹی گریشن آف ڈیٹا بیس کیلئے ایف بی آر سے منسلک کیا جائے گا۔
پنجاب کے مزید 12 اضلاع میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جہلم، مری ، اٹک، قصور، شیخوپورہ منڈی بہاؤالدین میں ریونیو اتھارٹی آفس قائم ہوں گے۔ بہاولپور، اوکاڑہ،خانیوال، مظفرگڑھ،ڈی جی خان ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی پی آراے کو فنگشنل کیا جائے گا۔
چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔


