جہلم میں سود خور مافیاکا مبینہ طور پر شہری کے گھر پر دھاوا، خاتون اور بچی سمیت شہری پر بدترین تشدد، شہری کا سر پھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں قسطوں پر اشیاء دینے والی نجی کمپنی کے ملازمین نے مبینہ طور پر غنڈہ گردی کرتے ہوئے شہری کے گھر میں داخل ہوکر خواتین، بچی سمیت ایک مرد کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
آٹھ سے زائد افراد نے شہری کے گھر میں دھاوا بول دیا اور خواتین کی کو بھی نہ چھوڑا، بدترین تشدد سے ایک شہری کی حالت غیر ہو گئی، معصوم بچی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ خواتین کو بھی تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
قسطیں لیٹ ہونے کے معاملہ پر نجی کمپنی کے ملازمین نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔
شہری کی جانب سے پولیس تھانہ صدر کو درخواست دائر کر دی گئی تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا۔
پولیس نے بتایا کہ میڈیکل کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، میڈیکل رپورٹ آنے پر کارروائی کا آغاز ہو جائے گا۔
اہل خانہ نے اعلی حکام سے نوٹس لینے اور فوری طور مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔