جہلم پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم اور اُن کی ٹیم نے مؤثر حکمتِ عملی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عناصر جو معاشرے کے امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کریں گے، اُن کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


