Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: تمام جماعتوں بشمول ن لیگ کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، زلفی بخاری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

تمام جماعتوں بشمول ن لیگ کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، زلفی بخاری

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
3 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ذولفقار علی شاہ عرف زلفی بخاری نے کہا ہے کہ انکی جماعت مسلم لیگ نواز سمیت تمام جماعتوں کے ساتھ سیاسی مذاکرات کرنے پر تیار ہے اور اگر قبل از وقت انتخابی دھاندلی کا عمل ختم نہ ہوا تو پی ٹی آئی انتخابی نتائج تسلیم نہیں کرے گی۔

وہ گزشتہ روز کمیونٹی رہنما عبدالسلام امینی کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر میڈیا سےگفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر پارٹی ہنما صاحبزادہ جہانگیر میئر آف لیوشم توفیق انور، میاں منیر احمد اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔

ایک سوال پر زلفی بخاری نے کہا کہ نیب نے عمران خان اور انکے خلاف 190 ملین پائونڈز کا جو ریفرنس دائر کیا ہے اسکی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں کیونکہ میرے نام زمین کی الاٹمنٹ کابینہ کے اجلاس سے چھ ماہ قبل کی گئی تھی اور اسوقت میں چارماہ تک نیب جاتا رہا جہاں وہ مجھے بطورِ گواہ بلاتے تھے اور اب یکایک میں ملزم بن گیا ہوں۔ وہ انتخابات کے موقع پر کاغذاتِ نامزدگی داخل کرانے جائینگے جہاں وہ ان مقدمات کا بھی سامنا کریں گے۔

ایک اور سوال پر زلفی بخاری نے کہا کہ شیخ رشید ہمارے اتحادی رہے ہیں لیکن انکے مقابلے میں پی ٹی آئی کا امیدوار کھڑا کرنا پارٹی پالیسی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عورتوں اور بچوں سمیت پارٹی سے وابستہ لوگوں تو توڑنے موڑنے کےلئے ظلم کی انتہا کی جا رہی ہے ،اسکے خلاف وہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے رجوع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوجی قیادت اور غیر قانونی نگران حکومت کو جب تک یہ یقین نہیں ہوجاتاکہ پی ٹی آئی اتخابات میں کامیاب نہیں ہوسکتی اسوقت تک یہ انتخابات کا انعقاد نہیں کرائینگے۔

زلفی بخاری نے ایک اور سوال پر کہا کہ بیرسٹر گوہر کے پارٹی چیئرمین بننے کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے حوالے سے کوئی تعلق نہیں ،اصل چیئرمین آج بھی عمران خان ہی ہیں اور پارٹی پالیسی انہی سے وابستہ ہے۔ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین کوئی دوری نہیں ہم دونوں ماضی کی طرح آج بھی ایک ہی صٖفحے پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی عمل سے دور رکھ کر ملک کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے نہیں نکالا جا سکتا اور اگر ملک کی سب سے بڑی جماعت کو توڑ مروڑ کر دھاندلی کے ذریعے انتخابات کرائے گئے تو اسکے نتائج مثبت نہیں ہونگے اور یہ کامیابی غیر حقیقی ہوگی۔ ہم شفاف انتخابات کے ایک ہی نقطے پر سیاسی مذاکرات چاہتے ہیں تاکہ ملک میں حقیقی اور جمہوری عمل کو استحکام مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک بھر میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
41%
2 km/h
پیر
30 °C
منگل
32 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں "گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایگزی بیشن” کا انعقاد، سفیر پاکستان نے افتتاح کردیا

17 اکتوبر, 2024

میرپور آزاد کشمیر میں ائرپورٹ تعمیر کیا جائے، کمیونٹی رہنما وٹفورڈ

29 اپریل, 2024

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب کی دبئی میں سرمایہ کاروں سے ملاقات ،مالی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

24 اپریل, 2024

سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی خدمات کو قیامت تک یاد رکھا جائے گا، علما و مشائخ

9 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں