Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم پولیس کا آبی گزرگاہوں میں نہانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 8 افراد گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم پولیس کا آبی گزرگاہوں میں نہانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 8 افراد گرفتار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
20 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلع جہلم میں دریاؤں، ندی نالوں، نہروں اور دیگر آبی گزرگاہوں میں نہانے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تازہ کارروائی کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 8 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شفیق احمد چوہدری کی ہدایات پر ضلع بھر میں دریاؤں، ندی نالوں، نہروں اور دیگر آبی مقامات پر نہانے پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے تاکہ حادثات کی روک تھام اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اسی سلسلے میں تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریا میں نہانے والے 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ پنڈدادنخان میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات خصوصاً نوجوانوں اور بچوں کو آبی حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دریاؤں، ندی نالوں اور نہروں میں نہانے سے روکیں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نافذ کردہ پابندی پر عمل کریں۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور کسی کو بھی انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
broken clouds
28° _ 28°
67%
2 km/h
بدھ
30 °C
جمعرات
28 °C
جمعہ
27 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
30 °C

تازہ ترین

طلبہ صرف 2 ہزار میں ذاتی ای بائیک حاصل کریں!
21 جولائی, 2026
چہلم امام حسینؑ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی پلان نافذ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او جہلم
21 جولائی, 2026
جہلم:‌کپاس، تل اور دھان کی فصلیں بیماریوں کی لپیٹ میں، کسانوں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا
21 جولائی, 2026
جہلم: عورت کی عفت میں خلل ڈالنے کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، منشیات برآمد
21 جولائی, 2026
پیپلزپارٹی اپوزیشن والی تقریریں کرکے آزاد کشمیر میں اپنی ہی حکومت کے فیصلوں کی نفی کررہی ہے، بلال اظہر کیانی
21 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مفت سولر پینل دینے کیلئے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 2 اضلاع کا انتخاب

1 ستمبر, 2024

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام جاتلاں میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

19 ستمبر, 2025

’فاصلہ رکھیں میری ماں میرا انتظار کرتی ہوگی‘ خلیجی ملک میں پاکستانی فوڈ ڈیلیوری بوائے کی ویڈیو وائرل

18 دسمبر, 2023

پنڈ دادنخان میں فوڈ اتھارٹی اور پیرا فورس کی کارروائی، 1350 بوری ذخیرہ شدہ گندم برآمد

15 ستمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں