Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: نیٹ میٹرنگ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، بلال اظہر کیانی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

نیٹ میٹرنگ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، بلال اظہر کیانی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
25 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جہلم سے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ سالوں میں سولر سسٹم پر منتقل ہونے کی کی پالیسی بہت کامیاب رہی ہے۔ نیٹ میٹرنگ کی بات کی جائے تو ان صارفین کو جو بجلی فراہم کی جاتی ہے وہ حکومت کہیں سے خریدتی ہےاور ڈسٹری بیوشن کے ذریعے آپ کے گھر تک پہنچاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نیٹ میٹرنگ کے ذریعے آپ کے گھر سے بھی جو بجلی لیتی ہے وہ کہیں پہنچانی ہوتی ہے جس پر اضافی خرچ آتا ہے، اسے بھی دیکھنا پڑے گا۔ ہم نہیں کہہ رہے کہ نیٹ میٹرنگ کا سلسلہ ختم کر دیا جائے لیکن حکومت کو دیکھنا پڑے گا کہ ہمارے نیشنل گرڈ میں سولر سسٹم اور دوسرے فیول مکسز کے ساتھ تیار بجلی ہونی چاہیے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ سولر سسٹم نیٹ میٹرنگ کے ذریعے ایسے ہی چلتا رہا تو سال بعد یہ صورتحال ہو گی کہ آپ کو یا تو سولر سے بجلی نہیں لینی پڑے گی یا نیوکلیئر یا ہائیڈل کے سورسز بند کرنے پڑیں گے۔ سولر سسٹم کی بجلی دن میں تیار ہوتی ہے، رات کو نہیں اس لیے رات میں دوسرے ذرائع سے بجلی حاصل کرنی پڑتی ہے، ان پہلوئوں کو دیکھ کر آگے فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سولر سسٹم کے حوالے سے ابھی تک حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اگر کوئی تبدیلی آئی بھی تو اس کا اطلاق ان لوگوں پر نہیں ہو گا جن کے پاس پہلے سے سولر پینلز لگے ہیں اور وہ نیٹ میڑنگ کے کسٹمرز ہیں۔ سولر سسٹم نیٹ میٹرنگ کنکشن والے صارفین کے کنٹریکٹ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، نئی پالیسی سے موجودہ صارفین کوئی متاثر نہیں ہوں گے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں 900 میگاواٹ کے قریب بجلی نیٹ میٹرنگ پر ہوئی ہے، رواں مالی سال کے آخر تک 2000 میگاواٹ کی سولر نیٹ میٹرنگ لگ گئی ہو گی۔ پاور ڈویژن کے اندازے کے مطابق سولر سسٹم استعمال کرنے والے وہ صارفین جو نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں وہ 3 سے 4 ہزار سولر بجلی تیار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عین ممکن ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے ریٹ میں کچھ فرق آئے مگر آج سولر لگانے والے کیلئے فائدہ مند ضرور ہو گا ، اس حوالے سے عوام میں خوف وہراس پھیلایا گیا ہے۔ سولرائزیشن کے ایک حد سے زیادہ سولر سسٹم لگائے گئے تو موجودہ صارفین بھی متاثر ہونا شروع ہو جائیں گے، حکومت کسی صارف سے بجلی لے سکے گی کسی سے نہیں جس کا نقصان بھی عوام کو اٹھانا پڑے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
few clouds
32° _ 32°
61%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سارہ شریف قتل کیس؛ ’خون آلود کرکٹ بیٹ‘ اور حجاب سے زخم چھپانے کی کوشش

17 اکتوبر, 2024

قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہنا ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

8 اکتوبر, 2024

موٹر وے ایم ٹو سالٹ رینج کے مقام پر ٹنل بنانے کا منصوبہ

25 دسمبر, 2024

بشریٰ بی بی کی رہائی؛ سیاسی استحکام کی جانب ایک بڑا قدم ہے، فواد چوہدری

25 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں